کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ) عشرت العباد کو گرین سگنل و سیاست میں دبنگ انٹری نے سندھ کی شہری سیاست میں ہل چل مچادی متحدہ قومی موومنٹ میں سلگتی چنگاری نے آگ کی شکل اختیار کر لی متحدہ قومی موومنٹ کئی دھڑوں میں تقسیم الطاف گروپ کے حامی بھی نئی صف و مورچہ بندی میں مصروف بہادر آباد میں الطاف گروپ کے حامیوں کی انٹری بند کڑی نگرانی شروع وفادار و غدار کا سسٹم پھر رائج سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے ڈاکٹر عشرت العباد کی نووارد سیاسی جماعت میں کئی دیگر جماعتوں سمیت سابقہ متحدہ رہنماوں کی لینڈنگ کا عمل شروع ذرائع کے مطابق سید مصطفی کمال نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امین الحق، رضوان بابر اور دیگر ہم خیالوں کو بہادر آباد
مرکز سے باہر کردیا جبکہ فاروق ستار تیزی سے بدلتے ہوئے حالات سے سخت دل برداشتہ ہیں دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ ‘ محمد حسین، شکیل احمد، فرقان اطیب، فیصل سبزواری، شریف خان سمیت متعدد رہنما نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ رات گئے عشرت العباد سے رابطے بگڑتی صورتحال اور متوقع تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انیس قائم خانی نے میدان سنبھالتے ہوئے تنظیمی معاملات اپنی گرفت میں لے لئے کڑی نگرانی کا سسٹم نافذ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابقہ ایم کیو ایم پاکستان کی ‘ ٹاپ لیڈر شپ کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر مبینہ طور پر لندن سے رابطوں کا الزام عائد کیا جارہا ہے کہ حالیہ دورے میں قائد الطاف سے ملاقات کی اطلاعات ہیں ذرائع کہتے ہیں اس حوالے سے کافی لے دے ہوئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول پارٹی کا حصہ رہیں گے لیکن پالیسی میٹر سید مصطفی کمال دیں گے فی الحال انھیں وزارت تک محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول بھی مضبوط گرپ رکھتے ہیں موجودہ تناظر میں متحدہ 3 حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گروپ خالد مقبول صدیقی کی جگہ عامر خان اور وسیم اختر کو واپس لانے کیلے متحرک ہے ذرائع کا دعویٰ ہے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اپنے سابقہ ساتھیوں پر بھروسہ کررہیں ہیں اور انھیں الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم جگہوں پر آگے لایا جارہا ہے ڈاکٹر فاروق ستار ایک بار پھر پارٹی تبدیل کرتے ہوئے عشرت العباد کی عافیت میں پناہ لینے کیلے تیار ہیں کچھ ایسی ہی تصویر تیسرے گروپ محمد حسین، شکیل احمد، فرقان اطیب، فیصل سبزواری، شریف خان اسلم آفریدی، انیس ایڈووکیٹ، مولانا تنویر الحق تھانوی، کرنل طاہر مشہدی، خواجہ سہیل منصور، مذمل قریشی، شیراز وحید، وسیم قریشی، سلیم بندھانی، شیخ اسماعیل عظیم، شمعون ابرار ‘ نعیم حشمت اور متعدد رہنما بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے عہد و پیماں کیلے تیار ہیں صورتحال نے نیاء موڑ لے لیا ہے ادھر ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد، سلیم تاجک، لیبر ڈویژن کے رہنما بھی عشرت العباد کے حامی ہیں ادھر ڈاکٹر عشرت العباد ملک بھر میں تنظیم سازی کرکے تین سال بعد کھل کر سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی نوجوان تحریک، ابا جی سرکارکے ہزاروں مرید،AIM، پیپلزپارٹی یوتھ ونگ، کراچی رائٹس، اینٹی کرائم، دی وائس آف اورنگی، فاروق ملک اور کئی سینئر رہنما وں نے ایم کیو ایم کو محدود کردیا ہے اور عشرت العباد خان کی پوزیشن ملک بھر میں مستحکم نظر آتی ہے ایک اطلاع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور کئی نئی جماعتیں پارٹی میں ضم ہونے کے لئے تیار ہیں صرف عشرت العباد کی آمد کا انتظار ہے جو تاریخی استقبال ثابت ہوسکتا ہے
Load/Hide Comments























