ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کتاب “داستان عزم” کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے

لاہور (ادبی رپورٹر) محسن پاکستان، فخر عالم اسلام، پاکستان سے لازوال محبت رکھنے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خودنوشت سوانح عمری”داستان عزم” کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان واحد پاکستانی ہیں جن کو دوبار ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ “نشان امتیاز” اور ایک بار ہلال امتیاز سے نوازا گیا آپ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی قوم کو آپ پر بجاطور پر فخر ہے پاکستان کی عوام نے ڈاکٹر صاحب سے لازوال محبت کی، قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے بعد پاکستان کی سب سے زیادہ چاہے جانے والی شخصیت ڈاکٹر خان تھے جن سے لوگ بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں “داستان عزم” ان کی اپنی لکھی ہوئی “داستان” ہے یہ ان کی مکمل سوانح عمری تو نہیں لیکن پاکستان کیسے ایٹمی قوت بنا اور اس راہ میں کیسی کیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کون لوگ تھے جنہوں نے پاکستان کے جوہری توانائی کے حصول میں بھرپور تعاون کیا اور وہ چہرے بھی بے نقاب ہوئے ہیں جو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان ایٹمی قوت بنے داستان عزم انہی ہوش ربا اور حیران کن رازوں سے پردہ سرکاتی ایسی داستان ہے جسے پڑھنا شروع کریں تو پھر کتاب کا ورق موڑ کر الگ رکھنے کی نوبت نہیں آتی یہ اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے جسے معروف اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے اس کتاب کے پہلے ایڈیشن بھی اسی ادارے سے شائع ہوئے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوۓ اس کتاب کی مانگ میں کبھی کمی نہیں ہوئی جوہری توانائی کے حوالے سے یہ ایک مستند دستاویز ہے جسے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسی سادہ لیکن سچے اور کھرے انداز میں رقم کیا ہے جس طرح وہ اپنی زندگی میں سادگی اور سچائی کا خوبصورت مرقع تھے انہوں نے کتاب کا انتساب “پاکستان” کے نام کیا ہے جس کی سلامتی کو وہ جز ایمان جانتے تھے یہ ان کی شبانہ روز محنت خلوص اور حب الوطنی کی لازوال داستان ہے جسے ہر محب وطن پاکستانی کو پڑھنا چاہیے یہ کتاب ہر گھر، ادارے تعلیمی مدرسے، کالجز، یونیورسٹیز اور سرکاری، غیر سرکاری اداروں کی لائبریری میں ضرور ہونی چاہیے حصول کتاب کے لیے خواہشمند احباب قلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ تشریف لائیں یا اسی پتا پر خط لکھ کر کتاب منگوا سکتے ہیں درج نمبروں پر بھی رابطہ کر کے کتاب حاصل کی جا سکتی ہے دفتر کا نمبر36612786 042 موبائل نمبر 03000515101 ادارے کا ای میل درج ذیل ہے qalamfoundation2@gmail.com
محمد فاروق عزمی