پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چولستان موبائل سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے ٹوبہ کوٹانے والی، تحصیل یزمان، ضلع بہاولپور میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی پیف شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل آفس ملتان مظہر عباس خان، فوکل پرسن ایجوکیشن سی ڈی اے بہاولپور امتیاز حسین لاشاری اور دیگر پیف افسران بھی موجود تھے۔
تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈیشن کی جانب سے 76موبائل سکولوں میں پڑھنے والے 2ہزار680طالب علموں میں مفت سٹیشنری تقسیم کی گئی۔ بچوں میں 2ہزار680 سکول بیگز،8ہزار 40کاپیاں (اردو، حساب، انگلش)، 8ہزار40کچی پینسلیں، 2ہزار680 ریزرز،2ہزار680شاپنرز،2ہزار680 ڈرائینگ بکس، 2ہزار 680کلر پینسل باکس اور 2ہزار680 جیومیٹری باکس تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی پیف شاہد فرید نے کہا کہ جولستان موبائل سکولوں سے منسلک تمام سکولوں کو پرائمری لیول سے ایلیمینٹری کا درجہ دے دیا جائے گا۔ چولستان موبائل سکول بجنوٹ کو پرائمری لیول سے ہائی لیول تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اگلے سال سے چولستان موبائل سکولوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سکولوں میں زیر تعلیم تمام بچوں میں بھی مفت سٹیشری تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل سکولنگ کا منصوبہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دیگر منصوبوں سے بہت منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے ذریعے چولستان کے بچوں کوتعلیم ان کے گھروں کے نزدیک ملی ہے۔ موبائل سکولنگ کا منفرد منصوبہ نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے۔ یہ بات اطمینا ن بخش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوششوں سے چولستان کے صحرا میں علم کے پھول کھلے ہیں اور تعلیم تک رسائی ملنے سے ان بچوں کا معاشی مستقبل محفوظ ہوا ہے۔
================================
لاہور(جنرل رپورٹر)ارفع کریم ٹاور میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے پنجاب کے ذریعے پنجاب حکومت کو 600 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصول ہو چکا ہے‘جبکہ موبائل ایپ پر شہریوں کی جانب سے آن لائن ٹرانزیکشنز 6 کروڑ 94 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ صرف 5 برس میں حاصل ہونیوالا ریکارڈ ریونیو ای پے پنجاب پر شہریوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ ای پے سے اب تک حکومت کو سب سے زیادہ ریونیو سیلز ٹیکس کی مد میں 417 ارب روپے وصول ہوا ہے جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں20 ارب‘ ٹریفک چالان کی مد میں 15ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 36 ارب سے زائد اور آن لائن گاڑیوں کی ٹرانسفر کی مد میں پنجاب حکومت کو 9 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہواہے۔ ای پے پنجاب سے اب شہری 18محکموں کے 84 ٹیکس ایک کلک پر انٹرنیٹ ‘موبائل بینکنگ‘ اے ٹی ایم‘ بینک کائونٹرز اور دیگر جدید ذرائع سے بآسانی ادا کر سکتے ہیں۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================