
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں ملیریا کے باعث دو بچے جاں بحق، سینکڑوں بچے و بڑے وبائی مرض میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے منگی محلہ کے رہائشی 15 سالہ صابر علی اور بائی پاس کی رہائشی 3 سالہ فوزیہ جکھرانی ملیریا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ سینکڑوں بچے و بڑے ملیریا میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ضلع بھر میں ملیریا وبائی صورت اختیار کرچکی ہے لیکن اس باوجود محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جارہا اور نہ علاج کے لیے کوئی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ملیریا سے بچانے کے لیے فلفور اسپرے کرایا جائے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دیکر عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جے یو آئی نے جی ڈی اے کی دریا بچاؤ تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا، بھرپور شرکت کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ، صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے جی ڈی اے کی دریا بچاؤ تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، 17 نومبر کو سندھو دریا سے 6 کینال نکالنے کے منصوبوں کے خلاف پوری سندھ میں کئے جانے والے احتجاج میں جے یو آئی بھرپور شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ پر بنائے جانے والے مجوزہ 6 کینالوں کی سازش سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، اس سلسلے میں جے یو آئی نے سندھ کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ تمام مظاہروں میں شرکت کریں کیوں کہ ان متنازعہ کینالوں سے سندھ کی زمینوں کو بنجر بناکر پنجاب کے ریگستان کو آباد کیا جائے گا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں بدامنی، موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان چھین لی گئی، شہریوں کا بدامنی کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کئی ماہ سے امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، آباد تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے سوالی جکھرانی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کے خلاف جکھرانی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا، علاوہ ازیں دوداپور تھانہ کی حدود ہرن موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے خمیسو ایری کو تشدد کا نشانہ بناکر موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعہ میں پنہوں بھٹی تھانہ کی حدود گاؤں رضا محمد دشتی میں مسلح افراد نے حاجی رفیق بروہی کو یرغمال بنا کر موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جے یو آئی نے جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تعلقہ کے امیر مولانا عبدالجبار رند نے کہا ہے کہ ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈاکو راج، لوٹ مار، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں، پولیس کی عوام سے ذیادتیوں، جوا اور منشیات کے اڈوں کے خلاف جلد تحریک کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ضلع بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ڈکیتی، لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ ضلع بھر میں سماجی برائیوں کے اڈے سرعام چلنے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ضلع اس وقت اسمگلروں کا گڑھ بن چکا ہے بلوچستان سے منشیات، اسلحہ اور غیر قانونی سامان سرعام پولیس کی سرپرستی اسمگل کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور امن و امان کو بحال کیا جائے بصورت دیگر پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کا خواجہ سراء کے قتل میں ملوث سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے خواجہ سراء فدا شیخ کے قتل میں ملوث مزید ایک سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق صدر تھانہ کی پولیس نے تحقیقات کے دوران خواجہ سراء کے قتل میں ملوث دوسرے سہولت کار ملزم سالار بھنگر کو سومرا شاخ کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ 5 نومبر کو صدر تھانہ کی حدود مولاداد پھاٹک کے قریب خواجہ سراء فدا شیخ کو چاقوں سے وار کرکے قتل کیا گیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے مرکزی ملزم حامد سومرو کو گرفتار کیا تھا جس نے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























