لاہور(جنرل رپوٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد، شعبہ سرجری اور شعبہ آنکولوجی کے اشتراک سے کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔
پرنسپل کانٹینینٹل میڈیکل کالج پروفیسر عائشہ شوکت، شعبہ سرجری کی سابق سربراہ پروفیسر عندلیب خانم اور پروفیسر حریت افضل نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر عائشہ ملک ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر عمران اسلم نے سر گنگا رام ہسپتال میں 2008 سے قائم شدہ ویل ویمن بریسٹ کلینک کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر ماہرین نے چھاتی کے سرطان پر کی جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی اور تفصیلاً آگاہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر میں پہلی اور سب سے اہم چیز آگاہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر ، بروقت تشخیص ، بروقت علاج ہیں اور اس سے متعلقہ ڈاکٹروں کا کردار اس بیماری سے بچنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ازخود تشخیص کو بڑے پیمانے پر عوام الناس میں آگاہی سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر عائشہ شوکت کا چھاتی کی بیماریوں کے علاج میں بہت منفرد کردار رہا ہے۔عوام الناس کو اس سلسلے میں عطائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور علامات کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر عندلیب خانم اور ڈاکٹر حریت افضل کی بریسٹ کینسر کے حوالے سے کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے پروفیسر عمران اسلم کو اس کامیاب سیمینار کے انعقاد پر پر مبارکباد پیش کی۔
پروفیسر عائشہ شوکت نے سیمینار میں مدعو کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے دن بہ دن بریسٹ کینسر کے علاج میں بہتری آ رہی ہیں۔بریسٹ کینسر قابل علاج بیماری ہے بشرطِیکہ وقت پر اس بیماری کی تشخیص ہو جائے۔
سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گیسٹ اور مقررین اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کیں اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================