پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل کی والدہ (مرحومہ) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور فاتحہ خوانی۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل کی والدہ (مرحومہ) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد نور اسلامک سینٹر ویانا میں کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کی اولادیں انکی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں

انہوں نے بڑی تفصیل سے زندگی اور موت پر روشنی ڈالی۔ علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی اور امت مسلمہ فلسطین و کشمیر اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔عمران علی مغل نے حاضرین شرکاء کا انکی والدہ (مرحومہ) کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔