ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سول مینٹل ھیلتھ پروموٹنگ آرگنائیزیشن کی جانب سے قائم شاھ بخاری روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی


لاڑکانہ
ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سول مینٹل ھیلتھ پروموٹنگ آرگنائیزیشن کی جانب سے قائم شاھ بخاری روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس مینن ڈاکٹرز ،پروفیسر ،صحت کے تمام شعبہ جات سے وابستہ عملے نے شرکت کی۔۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بدر جونیجو پروفیسر عالم ابراہیم صدیقی،ڈاکٹر فیاض حسین سومرو،ڈاکٹر ذوالفقار علی راھوجو اور دیگر نے کہا کہ آج کل جدید ٹیکنالاجی کے دور میں آپ اگر آفئس یا دوسری جگھ پر کام کر رہے تو سوچ کو محدود رکھیں اور اگر اسے سر پر چڑھایا تو ذہنی مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کے بنیاد پر ورزش ،واک اور جو آپ کی ایکٹوٹی ہے اسے ضرور کریں اس سے آپ کے کافی حد تک ذہنی دباو کم ہوگا ،ان کامزید کہنا تھا کہ اسکول اور یونیورسٹی میں طلباء اور طالبات کو اکثر ٹارچر دیا جاتا ہے اور ان سے گذارش کرتے ہیں اسکول اور یونیورسٹیز میں طلبا،اور طالبات کو ٹارچر نہ کریں ،جب آپ شدید دباو اور ذھنی پریشانی محسوس کریں تو آپ ایک کمرے میں لائیٹ بند کرکے اپنی سوچ پر کنٹرول کریں اور انگلیاں ہلاتے رہے تو ضرور کچھ بھتری محسوس کرینگے
۔بدر شیخ لاڑکانہ