آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 35 کلومیٹر دور اعوان ہاؤس میں سالانہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 35 کلومیٹر دور اعوان ہاؤس میں سالانہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد بتاریخ پانچ اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ بوقت بعداز نمازِ عصر کیا گیا۔محفل میں سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔نورانی محفل کے شرکا نے درود و سلام کی صدائیں بلند کیں اور حضور پُرنور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا۔ محفل کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ گلزار احمد اور عسوا اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت قران پاک کے

بعد سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعت کی سعادت حفیظ اللہ قادری،محبوب ربانی ،حاجی اکبر، عزیفہ ربانی، محمد آفتاب منیر سیفی عظیمی، ہازم اعوان ،محمد حاظم، طہا علی، عسوا اعوان اور مطاہر اعوان کو حاصل ہوئی۔ محفل کی نقابت کے فرائض حفیظ اللہ قادری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دیے۔ اس موقع پر نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے خصوصی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعداز نماز مغرب کے بعد سب نے مل کر صلات وسلام حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ السّلام پیش کیا۔ آخر میں علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے خصوصی دعا ملک پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئے لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اخر میں میزبان ذوالفقار اعوان نے تمام حاضرین کا محفل میں شرکت کرنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔