پاکستان کے نجی چینل کے مارننگ شو کی مشہور میزبان مدیحہ نقوی نے ان خواتین کو یاد کیا جو ان کی والدہ کے جنازے پر میک اپ کر کے آئی تھیں۔
مدیحہ شاہ نے حال ہی میں مارننگ شو میں اپنی والدہ کے انتقال والے دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین انکی والدہ کے جنازے پر میک اپ کرکے آئی تھیں اور اس رویے نے انہیں کافی تکلیف پہنچائی تھی۔
جویریہ سعود کا ’عشق مرشد‘ کے گانے سے متعلق شکوہ سامنے آگیا
میزبان نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کہ زندگی میں اب تک میں نے جو میت اپنے ہوش وحواس میں دیکھی ہے وہ میری ماں کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر لوگ ہمارے گھر اکٹھا ہونا شروع ہوگئے تھے اور مجھے وہ چہرے اچھی طرح یاد ہیں ، جنہوں نے سوگ کے موقع پر لپ اسٹک لگا رکھی تھی۔ میں ان چہروں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہوں۔
مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے کہ وہ خواتین گھر کی بجائے کہیں اور سے آئی ہوں، لیکن جنازے پر جانے کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔ اور یہیں سے ہمیں اللہ کا پیغام ملتا ہے کہ بس یہ تھی دنیا۔جو ختم۔
میزبان نے مزید کہا کہ جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو یہ ایک طرف سے اللہ کی یاددہانی ہوتی ہے کہ تم نے جو گھر اور دنیا بنائی تھی یہ یہیں تک تھی اور اب تمہیں واپس میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔
Celebrities
entertainment
lifestyle
host
شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، پیسوں کی خاطر شوبز والے جھوٹ دکھاتے ہیں، حرا مانی
معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، وہاں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے، کیوں کہ شوبز انڈسٹری والوں کو اسی چیز کے پیسے ملتے ہیں اور ان کا یہی کام ہے۔
حر ا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کو سب سے بڑی استاد بھی قرار دیا اور کہا کہ زندگی ہر کسی کو ہر چیز سکھا دیتی ہے اور انہیں بھی زندگی نے بہت کچھ سکھایا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے متحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں اور ان کی ہی باتیں سنتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پیار اور محبت کی باتوں کو فلمی قرار دیا اور کہا کہ پیار کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ساتھ ہی حرا مانی نے اعتراف کیا کہ پیار اچھی چیز ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پیار نہیں کرتیں اور جن سے کرتیں ہیں تو وہ لوگ ان کی عادت بن جاتے ہیں، جن کے لیے وہ جان بھی دینے کو تیار ہوجاتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقت اور حقیقی چیزیں پسند ہوتی ہیں، انہیں فطرت سے محبت ہے اور انسان بھی فطری طور پر سچا اور حقیقی ہی ہے لیکن وقت اور حالات اسے کبھی کبھی جھوٹا بنا دیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ جو بننا چاہتی تھیں وہ بن گئی، کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں، انہیں جو ملا وہ بہت ہے، ان کے پاس جو کچھ ہے وہی سب کچھ ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں حرا مانی نے اعتراف کیا کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، یہاں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے، شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے۔
حرا مانی کے مطابق شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں اور شوبز کی دنیا فیک ہے۔