کراچی (3 ستمبر) :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تین مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے
ہیں اور وہ اگلے ہفتے واپس آئیں گے۔ تقریبات میں IBA کراچی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے لائف ڈیزائن کے درمیان تعاون ، بائیو لیب میں ایک وبائی تیاری کا اقدام اور ایک پینل ڈسکشن جس کا عنوان “سلیکان ویلی سے کراچی تک – جدت اور مقامی حل کیلئے تعلیم کی تبدیلی”ہے، شامل ہیں۔ آئی بی اے کراچی میں ڈیزائن لیب کی ترقی کیلئے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی لائف ڈیزائن لیب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جسکامقصد کراچی میں ایک ڈیزائن لیب تیار کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ تقریب میں شرکت کریں گے اور بات چیت میں حصہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ بائیولیب میں سینڈفورڈ بائیوسیکیوریٹی اینڈ پینڈیمک پریپرڈنس انیشیٹو کا بھی دورہ کریں گے اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیفری ایس گلین سے ملاقات کریں گے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ انفیکشن ڈیزیز سپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نیپا، کراچی میں ایسی لیب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سلیکان ویلی سے کراچی تک پینل ڈسکشن ” جدت اور مقامی حل کے لیے تعلیم کی تبدیلی” میں بھی شرکت کریں گے ۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (3 ستمبر ): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری جی اے سہیل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت، جوش اور جذبے سے منایا جائے گا ۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ 1965 میں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا اور ہمارے بہادر سپاہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی ملک کی حفاظت کی۔ انھوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہونگے اور ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے ساتھ انکے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ