رپورٹ محمد عاشق پٹھان
ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد۔
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرمحمدعمران خان نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز پولیس پوسٹز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا
ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں تمام پینڈنگ مرڈر، ڈکیتی رابری، موٹرسائیکل چوری اورسنیچنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ کیس پراپرٹی ریکوری، روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بلخصوص مرڈر کے کیسز میں اشتہاری و دیگر سنگین جرائم ملوث روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی یقینی بنایا جائے۔
جناب آئی جی پی صاحب سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی انفارمیشن رپورٹس اور اس حوالے سے کی گئی قانونی کارروائیاں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے، منشیات فروش ملزمان اور ایکٹو کرمنلز کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
تمام زیر تفتیش کیسز کی تفتیش کو میرٹ پر مکمل کرکے ان کی فائنل رپورٹ کورٹ میں بوقت جمع کروائیں۔
تمام ہیڈمحرران تبادلہ ہونے کے وقت تھانے کی پینڈنگ / ٹیکنگ چارجز ایس ایس پی آفس میں جمع کرائینگے۔
تمام ایس ایچ اوز قتل کے مقدمے کی خود تفتیش کرینگے اس کے علاؤہ گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کروائیگے۔
تمام کیس فائلز کو PSRMS سوفٹویئر میں اپلوڈ کرائیں، A کلاس کیسز کو جلداز جلد ٹریس آؤٹ اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کے ساتھ تفتیشی امور کو مزید موثر بنایا جائے اور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گئی تربیت اور تجربے کی بدولت مقدمات کومنطقی انجام تک پہچائیں اور متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں دلوائیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گٹکا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تمام ایس یچ اوز اپنے تھانے کی حدود میں چوری شدہ سامان خریدنے والے اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں کریں اس کے علاؤہ شوروم مالکان کی تفصیلات لیں اور موٹرسیکلز خرید و فروخت کرنے والے لوگوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر تھانے پر مہیا کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کریں۔
تمام ایس ایچ اوز ہر ہفتے کے دن اپنے تھانے کا ریکارڈ چیک کرینگے اور مینٹیننس ڈے کے حوالے سے تھانے کی صفائی ستھرائی رکھینگے۔
دوران پیٹرولنگ اور چیکنگ تمام موبائل وہیکل پر پڑھے لکھے پولیس اہلکاران کو تعینات کیا جائے۔
تمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے تھانے کی حدود میں وقتاً بہ وقتاً سنیپ چیکنگ کرینگے دوران سنیپ چیکنگ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔