1ستمبر 2024
سید رفیق شاہ صدر انجمن تاجران امپیریر مارکیٹ راولپنڈی نے تاجر یونیٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا کہ اس مرتبہ تبدیلی آکر رہے گی۔میں تاجروں اور راولپنڈی چیمبر کے ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے چیمبر کا غلط استعمال کرنے والے عناصر سے راولپنڈی چیمبر کو نجات دلائی جائے اور شیخ رئیس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے۔
سید رفیق شاہ صدر انجمن تاجران امپیریر مارکیٹ راولپنڈی نے تاجروں کے اجلاس میں مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ کچھ چیزیں برداشت سے باہر ہو چکی ہیں۔ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے امیدوار شیخ رئیس تاجر یونیٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر پر مسلط افراد اپنے ہی لوگوں کے ویزے لگواتے ہیں۔پھر ایوارڈ بیچتے ہیں۔اپ سب کو آگاہ کرتا ہوں کہ انھوں نے ہر بندے سے ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے لے کر بائیس ممبران نامزد کرنے ہیں۔پھر انھی ممبران سے مزید چالیس چالیس لاکھ وصول کرنے ہیں۔سہیل الطاف یک طرفہ طور پر چیمبر کے گروپ لیڈر بنے ہوئے ہیں۔تاجر برادری سے درخواست ہے کہ تبدیلی لانے کے لیے تاجر یونٹی گروپ کا ساتھ دیں ۔ان کی گردنوں میں جو سریے ہیں۔وہ نکال کر دم لیں گے۔تاجر برادری اور چیمبر کے معزز ممبران سے پرزور اپیل ہےکہ گیارہ ستمبر کو راولپنڈی چیمبر کے انتخابات میں تاجر یونٹی گروپ کے شیخ رئیس کا بھر پور ساتھ دیں۔ووٹ کی اکثریت سے انھیں کامیاب کروائیں تاکہ تاجروں کے مسائل بلا تفریق حل ہو سکیں۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ میرا ووٹ ،سپورٹ،جان،مال سب تاجر یونٹی گروپ کے لئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1ستمبر 2024
سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جو شہریوں کو براہ راست اپنی رائے دینے کا حق دیتے ہیں ۔صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ ان انتخابات کو ترجیح دیں۔جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور صوبے میں جامع ترقی کے لیے مقامی کمیونٹیز اور مقامی حکومتوں کو شامل کیے بغیر مقامی سطح پر ترقی ممکن نہیں۔
راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے زیر انتظام اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کو زیر بحث لایا گیا۔تقریب میں موجودہ اور سابق قانون ساز و سیاسی شخصیات، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے موثر لوکل گورننس اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے بروقت انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔ملک افتخار احمد، ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نچلی سطح پر جمہوریت وہ بنیاد ہے جس پر ہم ایک جامع اور ذمہ دار سیاسی نظام تشکیل دے سکتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات اس عمل میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں،طاہرہ مشتاق، ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لوکل گورننس کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ ہمارے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے کہ ہر شہری کی آواز سنی جائے۔ملک منصور افسر ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کا مقصد نہ صرف جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنا ہے بلکہ موثر طرز حکمرانی کی فراہمی بھی ہے۔سابق بلدیاتی عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کہا کہ ان کے گردونواح میں ترقیاتی منصوبوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کوثر عباس نے کہا کہ آج کا سیمینار مقامی جمہوریت کے تعین اور ہماری وابستگی کو زندہ کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز ،سرکاری عہدیداروں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کو بروقت اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں میں متحد ہونا ہوگا۔انھوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کو ترجیح دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔