سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال، کے باعث تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال، کے باعث تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، لاڑکانہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز ایسوسیئیشن کی جانب سے تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا جس کے باعث شہر کے پاکستانی چوک، بندر روڈ، ریشم گلی ، شاہی بازار، رائل روڈ سمیت دیگر مقامات کے کاروباری مراکز مکمل بند رہے اس موقع پر تاجر رہنما محمد اسلم شیخ، محمد عاشق پٹھان، مرتضیٰ شیخ اور دیگر تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر تاجر دشمن فیصلے واپس لے لاڑکانہ کے تاجر پہلے ہی امن و امان کی ابتر صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کا تاجر شدید پریشان ہے، مسائل زیادہ وسائل نہ ہونے کہ برابر ہیں مہنگی بجلی اور گئیس نے صنعتوں کا پیہ جام کر رکھا ہے ایسے میں تاجر دشمن اسکیموں کا اجراء افسوسناک ہے حکومت نان فائلرز کو فائلر بنائے کوئی اعتراض نہیں، جن سے ٹیکس لینا چاہئیے ان سے نہیں لیا جا رہا، دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے