انڈس موٹر کمپنی نے اولمپیئن ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر جی آر ایس کا تحفہ پیش کردیا
کراچی، 27 اگست 2024: پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر تھرو کرکے 100سال سے زیادہ مدت کا اولمپک ریکارڈ توڑکر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کا جذبہ بلند کرنے کے ساتھ پوری قوم کو خوشیوں معمور کردیا۔
انڈس موٹر کمپنی ٹویوٹا کی عالمی مہم ”اپنے ناممکن کا آغاز کرو“ کے تحت مقامی کمیونٹیز کی طاقت کو سامنے لاتی ہے اور پاکستانی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے اور ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پختہ عزم کے ساتھ اپنے اتھیلیٹس پر انحصار کرتے ہوئے ٹویوٹا کے اس یقین پر کاربند ہے کہ کوئی سفر تنہا نہیں کیا جاتا۔
انڈس موٹر کمپنی 2023 سے ارشد ندیم کے پیچھے کھڑی ہے کیونکہ ارشد ندیم نے مقبولیت کی بلندی تک پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 مقابلوں میں ارشد ندیم کی حالیہ کامیابی نے قوم کو بے پناہ فخر کرنے کا موقع دیا اور انڈس موٹر کمپنی نے اس کامیابی کا جشن سب کے ساتھ مل کر منانے کا اعزاز حاصل کیا۔
نوجوان اولمپیئن کی اس شاندار فتح کو سراہنے کے لیے، انڈس موٹر کمپنی نے کراچی میں اس کی مینوفیکچرنگ سہولت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ارشد ندیم کو انڈس موٹر کمپنی کی ٹاپ آف لائن ”میک ان پاکستان” ٹویوٹا فورچیونر GRS بطور تحفہ پیش کی گئی۔ سندھ کے سیکرٹری برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، محمد سلیم راجپوت, اور کمپنی کے تین ہزار سے زائد ورکرز بھی قومی ہیرو کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو، علی اصغر جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ارشد ندیم کو اپنے درمیان پا کر بہت پرجوش ہیں اور انڈس موٹر کمپنی کی پوری ٹیم اپنے اولمپک ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہے۔ اولمپک مقابلوں میں ان کی سنہری جیت پاکستان کے لیے بڑی خبر ہے جس نے ملک بھر میں جوش و جذبہ پیدا کردیا ہے۔ ہر پاکستانی خوش ہے، اور یہ خوشی بے وجہ نہیں ہے، کیونکہ ارشد ندیم نے ملک کے لیے جو اعزاز حاصل کیا وہ ہر گز کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کا ہمارا عزم، ان بہت سے لوگوں کے لیے طاقت کا ستون رہا ہے، جنہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ”ہماری ٹویوٹا فارچیونر گاڑی ارشد ندیم کی طرح مقامی صلاحیتوں پر یقین اور اسے عالمی سطح پر شناخت بنانے کی ذمہ داری سونپنے کا عملی ثبوت ہے۔ ٹویوٹا فارچیونر اپنی جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ کارکردگی اور صارفین کے بھروسے کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ یہ ایک ایسے کھلاڑی کے لیے ایک موزوں انعام ہے جو بلند حوصلے، حالات کے مطابق ڈھلنے اور مہارت کی عملی تصویر ہے۔ ہم ارشد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
انڈس موٹر کمپنی کا سماجی ذمہ داری پروگرام، Concern Beyond Cars, ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے کمیونٹیز کو لوٹانے کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے جو ہر فرد کی شمولیت کو یقینی بنانے والا جامع پروگرام ہے۔ یہ پروگرام افراد کو متحرک کرنے اور انہیں ناممکن چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی مضبوط مہم ہے اور اس جذبے کو اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز سے زیادہ بہتر طریقے سے کوئی ایونٹ اجاگر نہیں کرتا۔ گزشتہ عرصہ کے دوران انڈس موٹر کمپنی نے کراٹے چیمپیئن سعدی عباس، ٹیبل ٹینس پیرا چیمپیئن زینب برکت، کوہ پیماء اسد میمن کو دینالی چوٹی سر کرنے اور باکسنگ کے چیمپیئن شہیر آفریدی کو بھی سپورٹ کیا ہے۔
”میک اِن پاکستان” ٹویوٹا فارچیونر، جو اپنی جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ کارکردگی اور قابلِ اعتمادی کے لیے جانا جاتا ہے، ارشد ندیم کی طرح عزم، لچک اور عمدگی کے حامل کھلاڑی کے لیے ایک موزوں انعام ہے۔
================================