لاڑکانہ
رپورٹ محمد عاشق پٹھان
ایران میں پیش آنے والے المناک بس حادثے لقمہ اجل بننے والے زائرین کے قافلے کے سالار سید اطہر شاہ کی حادثے کے شہداء کی تفصیلات جاری کر دیں، شہید ہونے والوں میں 12 سالا بچے اور 11 خواتین سمیت 28 افراد شامل ہیں
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہداء میں 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا ضلع کندھکوٹ کشمور سے ہے، حادثے میں جامشورو سے 2، دادو سے ایک، خیر پور میرس سے 4 اور کراچی سے 2 زائرین شامل ہیں، ضلع لاڑکانہ سے شہید ہونے والوں میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس جاوید، آفاق احمد، عمران علی کلہوڑو، سلمان مصطفیٰ، محسن علی، زاہد علی سومرو اور سلمیٰ بیگم بھی شامل ہیں، اسی طرح 12 سالا منتظر مہدی، خاتون نسیم اختر اور رحمت خاتون، سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس شاہ، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل، محمد کھوسو، پروین خاتون، ظہیر عباس میمن، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش، زرمینہ قربان اور جمشید اقبال کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع قمبر شہدادکوٹ، کندکوٹ کشمور، خیرپور میرس، دادو، جامشورو اور کراچی سے ہے