ایران حادثے کا شکار زخمیوں کی فہرست

ایران حادثے کا شکار زخمیوں کی فہرست

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ کے رہائیشی سید اطہر شاہ کی رہنمائی میں لاڑکانہ سے ایران جانے والے قافلے کے زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے مقام پر مبینہ طور پر بس کے بریکس فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں قافلا سالار کے مطابق 28 سے 30 زائرین کے شہید ہوچکے ہیں اور دیگر زخمی ہیں جن میں چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے شہدا اور زخمیوں ایرانی حکومت کی جانب سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے سید اطہر شاہ کے مطابق حادثے کا شکار بس میں دو ڈرائیورز اور 51 زائرین سوار تھے جس میں 10 کا تعلق ضلع خیرپورمیرس 6 کا ضلع کندھ کوٹ کشمور اور دیگر کا ضلع لاڑکانہ اور قریبی علاقوں سے ہے جبکہ حادثے سے قبل بھی بس بیٹریز ناکارہ ہونے کے باعث خراب ہوئی تھی جسے ٹھیک کر کے سفر پر گامزن کیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاڑکانہ کے نظر محلا میں سالا اطہر شمسی کے بھائیوں کی جانب سے تعزیتی صف بچھا دی گئی ہے جہاں پر شہریوں علاقہ مکینوں اور شیعہ علماء اکرام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، قافلا سالار کے بڑے بھائی سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ شہدا کی نعشوں کو واپس لانے کے لیے بھائی اور دیگر علماء سے رابطے میں ہیں

زائرین کی لسٹ


\

ایران حادثے کا شکار زخمیوں کی فہرست


==========
ایرانی صدر کی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی
ایرانی صدر کی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی۔

ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں عباس عرقچی وزیر خارجہ ہونگے۔

اسماعیل خطیب وزیر انٹیلی جنس امور اور عبدالناصر ہمتی وزیر خزانہ ہوں گے۔

==========================