کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلے میں پی ڈی سی اے کی جانب سے اپنے دفتر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ڈاﺅن سنڈروم ایسوسی ایشن کے سی ای او عابد لاشاری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ جشن آزادی کی رنگارنگ تقریب میں معذور بچوں اور ان کے والدین بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسٹیج کو پاکستان کے جھنڈیوں اور پینافلیکس سے سجایا گیا اور بچوں کے لئے قومی گیت بھی پیش کیا گیا جس پر معذور بچوں نے بڑا خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر پاکستان ڈاﺅن سنڈروم ایسوسی ایشن کے سی ای او عابد لاشاری نے کہا کہ پی ڈی سی اے کراچی میں معذور بچوں کو مکمل طور پر تھراپی کرائی جاتی ہے، معذور بچوں کو صحیح تربیت دی جائے تو وہ دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کی خدمت سے اللہ تعالی بھی خوش ہوتا ہے ، عابد لاشاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈاﺅن سنڈروم ایسوسی ایشن کی جانب سے معذور بچوں کی خدمت کرنے علم اٹھایا گیا ہے، انشاءاللہ ہر قسم کے معذور بچوں کو ہر ممکن رلیف فراہم کیا جائیگا۔کستان ڈاﺅن سنڈروم ایسوسی ایشن کے سینٹر پر معذور بچوں کی روزانہ کی بنیاد پر تھراپی کرائی جاتی ہے، کستان ڈاﺅن سنڈروم ایسوسی ایشن سینٹر معذور بچوں کی بحالی بااختیار بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ جشن آزادی کی تقریب کے اختتام پر قومی گیتوں پر معذور بچوں نے بہت خوب انجوائے کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments