16 اگست 2024
راولپنڈی
پاسبان وطن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے شہر میں امن و امان و عشرہ محرم میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایس ایچ او تھانہ وارث خان سید تہذیب الحسنین شاہ کو تعریفی شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پاک فوج کی طرح ہماری پولیس کی کارکردگی بے مثال ہے۔اپنے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان کی بہادری اور جرات پر پولیس فورس کو سلام پیش کرتا ہوں ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وارث خان سید تہذیب الحسنین شاہ نے اعزازی شیلڈ ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس اپنے فرائض اسی جانفشانی سے انجام دیتی رہے گی۔میں پنجاب حکومت اور اپنے پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب ،ار پی او،سی پی او اور دیگر اعلی افسران کا نہایت مشکور ہوں جنھوں نے ہمیشہ ہم سب کی حوصلہ افزائی کی۔دوسری جانب سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسنین سمیت ایس ایچ او سٹی خالد یار، ایس ایچ او گنجمنڈی عاطف ستار، ایس ایچ او رتہ امرال محمد سجاد کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا، اور کہا کہ امن وامان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://www.youtube.com/watch?v=BZP9Zz9ndM8