میرپورخاص رپورٹتحسین احمد خان ~
اسسٹینٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محترمہ زینب حفیظ صاحبہ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ماڑی تعلقہ حسین بخش مری کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران کورس کی کتابوں اور فرنیچر وغیرہ کے ساتھ اسکول کی مخدوش عمارت پر تشویش اظہار کیا گیا۔اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر عمارت کی مرمت کے لئے بالا حکام کو اور انھیں تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔اور بارشوں میں بھی بچوں کی حفاظت کے لئے احکامات جاری کئ گئے۔اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور اسکول کی عمارت کی مرمت کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپورخاص کو معاملے کی انکوائری کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے لیٹر بھیجا گیا۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام کو ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔
Load/Hide Comments