چانڈکا میڈیکل میڈیکل کالیج کے گرلز ہاسٹل میں دو روز قبل طالبات کی جانب سے ہاسٹل میں رات دیر گئے مبینہ طور پر نامعلوم شخص کے طالبات کے کمروں کے بلاک میں داخل ہونے کی شکایت پر طلبہ و طالبات کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا تیسرے روز بھی جاری


۔ لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

چانڈکا میڈیکل میڈیکل کالیج کے گرلز ہاسٹل میں دو روز قبل طالبات کی جانب سے ہاسٹل میں رات دیر گئے مبینہ طور پر نامعلوم شخص کے طالبات کے کمروں کے بلاک میں داخل ہونے کی شکایت پر طلبہ و طالبات کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا تیسرے روز بھی جاری دھرنے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رحمت پور تھانہ آصفہ ڈینٹل کالج اور چانڈکا میڈیکل کالیج کے 13 طالبعلموں کو نامزد کرنے

سمیت 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے یونیورسٹی گیٹ پر پہنچ کر طالبعموں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا جس میں چند طالبعلموں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 13 طالبعلموں کو شو کاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے، طالبعلموں کا مطالبہ ہے کہ ہاسٹلز پرووسٹ سمیت دیگر عملے کو عہدوں سے ہٹا کر نامعلوم شخص کے داخلے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور گرلز ہاسٹلز کی دیواروں کو اونچا کیا جائے تاہم طالبعلموں کا کہنا ہے کہ صبح دوبارہ یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا