الف سینا مرکز منہاج القران یونان میں محفل میلاد النبیؐ کا عظیم الشان انعقاد

الف سینا مرکز منہاج القران یونان میں محفل میلاد النبیؐ کا عظیم الشان انعقاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی صدر منہاج القران خرم ارسلان چیمہ اور رفقاء کی شرکت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،


الف سینا(پریس ریلیز)منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز الف سینا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القران یونان کیا اور مہمان خصوصی ارسلان خرم چیمہ

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان تھے نقابت صوفی رخسار احمد قادری نے بخوبی سرانجام دی خصوصی شرکت غلام عباس مصطفوی ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان راجہ زبیر حسین نے کی تلاوت قرآن پاک حافظ محمد اویس خطیب و امام ذیلی مرکز الف سینا نے کی

خصوصی نعت یاسر عمران قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے پیش کی اور خصوصی کلام راجہ اختشام نے پڑھا لنگر کا خصوصی انتظام محمدبلال کی طرف سے یونان کے کاغذات ملنے کی خوشی میں کیا گیا اور ارسلان خرم چیمہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے محمود احمد قادری صدر ذیلی مرکز الف سینا اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی اور آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اللہ تعالٰی تمام ساتھیوں کی محبتوں کاوشوں کو قبول فرمائے آمین ثم آمین
=============================