لیاقت آباد ٹاون میں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا


لیاقت آباد ٹاون میں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
لیاقت آباد ٹاون میں یوم آذادی کے موقع پر شب آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
آزادی کا جشن منانا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے: فراز حسیب
مورخہ 15 /اگست2024
کراچی () لیاقت آباد ٹاون میں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،لیاقت آباد ٹاون میں جشن آذادی کی تقریبات کا آغاز13 اگست کی شب ڈاکخانہ چورنگی پر منعقدہ شاندار تقریب سے ہوا، تقریب میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ٹاون کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا، جشن آذادی کی تقریب میں پرچم کشائی، ٹیبلو، ملی نغمے، اور شاندار آتش بازی کامظاہرہ کے بعد کیک کاٹا گیا، فراز حسیب نے تقریب میں شریک بچوں میں قومی پرچم، کتابیں، پودے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن منانا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے، ہم اپنے قومی دن کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور آزادی کا جشن ایسا ہی ہونا چاہیے کہ پورے ملک کے لوگ چاہے وہ کسی بھی مذہب، رنگ، نسل، ثقافت سے تعلق رکھتے ہوں، ملک کے ہر کونے میں آزادی کا جشن منائیں تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ زندہ قومیں کیسی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم آذادی کا جشن منا رہی ہے یقیناً یہ اس کا حق ہے کیونکہ یہ وطن لاکھوں قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ جشن آذادی کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ہم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے، اور پاکستان کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ بعد ازاں 14 اگست کی صبح چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ٹاون کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون