رپورٹ محمد عاشق پٹھان حساس اداروں اور ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف مشترکہ کاروائی، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی اے حکام نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی لاڑکانہ لیاقت ہلیو کے ہمراہ ایف آئی اے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کاروائیوں میں حساس ادارون اور ایف آئی اے حکام نے شہر کے شاہی بازار میں کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیا ہے جن میں امتیاز علی، رحیم بخش، ممتاز علی اور الطاف شامل، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں شاہی بازار لاڑکانہ میں واقع امتیاز جیولرز، سبحان اللہ جیولرز اور فیضان جیولرز سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ غیرملکی کرنسی کی مد میں 11 ہزار 625 اماراتی درہم ، 2810 سعودی رالگ ، 100 سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزمان سے قطری رالر، عراقی دینار، اماراتی سکے، امریکی سکے اور مختلف پرائز بانڈز بھی برآمد ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکےچھاپہ مار کاروائیوں ملزمان سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کیا، ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments