پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایتھنز(دیس پردیس رپورٹ)یورپ کہ پہلے جرنلسٹ کلب یونان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے دن کو باوقار اور سادگی سے منایاگیا،سفارتخانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسلری عظیم خان نے تقریب میں شرکت کرکے یوم پاکستان کا خصوصی پیغام شرکاء کو دیا،پروگرام کی

صدارت پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے صدر بدر منیر سندھو نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور قومی تہواروں کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تمام سماجی تنظیمات کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا،تقریب میں معروف فنکار ابراہیم فیض اور ناصر جسوکی نے

ملی نغمات سے ماحول گرمائے رکھا،جشن آزادی کے حوالے سے ڈاکٹر طارق سلہریا،ظفر ساہی،چوہدری اشراق نذیر،ارشاد احمد بٹ،سید جمیل شاہ، خرم ارسلان چیمہ،چوہدری وجاہت بابر،ملک ضیاء،میاں صفدر ،سہیل اجمل بٹ،چوہدری ندیم سمیت دیگر نے اپنے پیغامات دئیے،معروف صحافی اور شاعر مرزا نعیم نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنا تازہ کلام سنایا مہمانوں کی تواضع ایتھنز کے شنواری ریسٹورنٹ کے مزے دار اور لذیذ کھانوں سے کی گئی،تقریب رات گئے تک جاری رہی،تقریب کی تصویری جھلکیاں