پاکستان کے خوبصورت ساحلوں کی سیر ، ایسا ساحل جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے مچھلی سے بھری کشتی کو کھینچ کر باہر لایا جاتا ہے ۔
خوبصورت ساحلوں کی سیر اور اس حوالے سے تفریحی اور معلوماتی ویڈیو بنانے والوں نے بہت ہی حیرت انگیز معلومات فراہم کی ہے ان ویڈیوز کے لنک نیچے دیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر اپ کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ وہاں کیا کچھ ہو رہا ہے اور کیسے ہوتا ہے اپ کو گھوڑا گاڑی پر ساحل پر سیر بھی کرائی جائے گی یہ گھوڑا گاڑی سمندر کے پانی میں بھی اتر جاتی ہے اپ کو ساحل کے ساتھ ایک چھوٹی سڑک بھی نظر ائے گی جس
پر گھوڑا گاڑی چلتے چلتے پانی میں اتر جاتی ہے اس کے علاوہ وہاں ٹریکٹر ٹرالیاں موجود ہیں جو سمندر میں مچھلی کا شکار کر کے واپس انے والی بھری ہوئی کشتیوں کو باہر کھینچ کر لانے میں مدد کرتی ہیں ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے وزنی بھری ہوئی مچھلی کی کشتیوں کو کھینچا جاتا ہے ساحل پر لایا جاتا ہے یہ مناظر پہلی مرتبہ دیکھنے والوں کے لیے بہت ہی منفرد ہوتے ہیں اور دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جو ماہی گیر یہ کام کرتے ہیں اور علاقے کے لوگ ان کی مدد کرتے ہیں وہ واقعی بڑے محنتی اور تعریف کے قابل ہیں یہ لوگ بہادر ہیں اور کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کر کے اتے ہیں اپنی جان ہتھیلی پر لے کر جاتے ہیں اور بہادری سے اپنا کام مکمل کر کے ساحل پر اتے ہیں ان کا یہ روزمرہ کا معمول ہے اور ویڈیو بنانے والوں نے ان کی زندگی کے ان خوبصورت لمحات کو کیمرے میں کیچ کیا ہے اور یہ قیمتی اور اہم معلومات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر
وہ مبارکباد کے حقدار ہیں یہ ساحل اور اس طرح کے دیگر ساحلی علاقے زیادہ تر بلوچستان کے خوبصورت سمندر کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں مقامی لوگ ان علاقوں سے اور ان کی روایات سے بغوبی واقف ہیں لیکن دوسرے صوبوں میں رہنے والے لوگوں کو یہاں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے کے ساحل بڑے پرسکون اور پرامن ہیں اور یہاں تفریح کے بے شمار مواقع ہیں لیکن یہاں پہ امد و رفت کم ہے کیونکہ یہاں پہنچنے کے راستے موسم اور حالات دشوار بتائے جاتے ہیں مقامی طور پر ان ساحلوں پر تفریحی سہولتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے پینے کے پانی سے لے کر بیت الخلا کی فراہمی تک اور کھلے اسمان کے نیچے بہتر قیام کی سہولتوں سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک یہاں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے محکمہ صحبت اور اس سے جڑے ہوئے دیگر لوگوں اور محکموں کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سیکیورٹی فراہم کی جائے تو یہاں پر پرائیویٹ سیکٹر بھی کافی کچھ کر سکتا ہے پرائیویٹ ٹور اپریٹرز یہاں پر تفریح سہولتوں اور سیاحت کو فروغ دینے میں کردار ادا کر سکتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت اور اداروں اور مطالبہ محکموں کو اس حوالے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے
=====================