شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیر اہتمام پاکستان کی 77 یوم آزادی کی نسبت سے یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ کی جانب سے ، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا


لاڑکانہ ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیر اہتمام پاکستان کی 77 یوم آزادی کی نسبت سے یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ کی جانب سے ، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ایم پی اے جمیل احمد سومرو ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ فل ، چیئرمین ضلع کاؤنسل اعجاز احمد لغاری ، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ ہم جب اپنی آزادی کی تقریب منا رہے ہیں تو ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کی آزادی پیچھے کتنی قربانیاں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک مظبوط قوم تب بن سکتے ہیں جب ہم قائد اعظم کے تین رہنما اصول ایمان اتحاد تنظیم یاد رکھیں گی

،

ہمیں مذہبی اور لسانی اختلاف بھلا کر ، ایک پرچم کے نیچے ایک قوم بننا ہوگا ، جمیل احمد سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یے سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کس نظریئے کے تحت وجود میں آیا ،


اس نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت اب نوجوانوں نے کرنے ہے ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ فل نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں سندھ کی بڑی قربانیاں ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک احساس ہے آزادی ایک نعمت ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپال چانڈکا پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ ، یہ ملک ہمیں بڑی قربانیاں کے بعد ملا ہے اور یے زندہ قوم کی نشانی ہے کہ ہم یوم آزادی کو عید کی طرح منا رہے ہیں ، تقریب میں پروگرام کے آرگنائزر اور ڈاریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شاہد حسین سومرو نے سب کا شکریہ ادا کیا ، تقریب میں مشہور نوجوانوں گلوکار احد خان نے قومی نغمے گا کر تقریب میں موجود حاظرین کو جھومنے پر مجبور کیا ، تقریب میں ڈائو یونیورسٹی کے سابقہ پرو وائیس چانسلر پروفیسر زر ناز ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالستار شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر گلزار احمد شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ ، ڈین پروفیسر یوسف شاہ ، ڈین پروفیسر محمد حنیف شیخ ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیخ ، ڈپٹی کمشنر شرجیل نور ، امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر خلیل احمد میمن سمیت فیکلٹی افسران اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر جمیل احمد سومرو ، وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ ، اعجاز احمد لغاری ، میئر لاڑکانہ انور علی لہر ، پروفیسر زر ناز ، ڈاکٹر خلیل احمد میمن نے پودے بھی لگائے