ایس ایس پی لاڑکانہ نے عاقل سب ڈویژن کے بقاپور اور دیگر علاقوں میں سرگرم منشیات ڈیلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ڈی ایس پی حیدری پارس بکرانی کی سربراہی میں مشترکہ اسپیشل ٹاسک ٹیم تشکیل دی ہے

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ نے عاقل سب ڈویژن کے بقاپور اور دیگر علاقوں میں سرگرم منشیات ڈیلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ڈی ایس پی حیدری پارس بکرانی کی سربراہی میں مشترکہ اسپیشل ٹاسک ٹیم تشکیل دی ہے جو ٹیم عاقل سب ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں منشیات ڈیلرز اور منشیات فروشوں کے آماجگاہوں پر چھاپے مار کاروائیاں کرے گی، ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے تشکیل گئی مشترکہ اسپیشل ٹاسک ٹیم میں ڈی ایس پی سول لائن، ڈی ایس پی عاقل، ایس ایچ او مارکیٹ، ایس ایچ او شہید الٰہی بخش سیال، ایس ایچ او ماہوٹہ، ایس ایچ او عاقل اور ایس ایچ او ہٹڑی غلام شاہ شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ضلع لاڑکانہ کے عاقل سب ڈویژن کے پکے اور کچے علاقوں میں منشیات ڈیلروں اور منشیات فروشوں کی فہرستیں بنائی گئی ہیں جو عرصہ دراز سے منشیات کی فروخت کے دھندے میں ملوث ہیں، اس سے قبل لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جس کی بنیاد پر منشیات ڈیلروں اور منشیات فروشوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔