لاڑکانہ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 14 اگست کو لیڈیز جیل سمیت مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے


لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 14 اگست کو لیڈیز جیل سمیت مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے


سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سید اصغر شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے نئودیرو روڈ پر حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کر کے کلعدم تنظیم سندھ ریبیلئیشن آرمی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت ڈوکری کے رہائیشی جمیل احمد شیخ اور باقرانی کے رہائیشی صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ
گرفتار دہشتگردوں نے مبینہ طور پر افغانستان میں ایس آر اے کیمپ میں بارودی مواد بنانے اور چلانے کی ٹریننگ حاصل کی جبکہ 29 مئی کو اے ایس پی آفس لاڑکانہ میں کریکر دھماکا بھی کیا تھا جبکہ
گرفتار دہشتگرد 14 اگست کو مبینہ طور پر لاڑکانہ کے لیڈی جیل سمیت دیگر مقامات پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے گرفتار دہشتگردوں سے آدھا کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گرد مختلف۔دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھے جبکہ انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے