لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے پروفیسر اشرف ضیاء کی خدمات حاصل کرلی ہے۔ پروفیسر اشرف ضیاء کچھ ماہ قبل اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کےبعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ پروفیسراشرف ضیاء کی ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ صحت پنجاب کو
ان کا کوئی نعم البدم نہ مل سکا۔ محکمہ صحت نے ان کی قابلیت کو سہراتے ہوئے اور ان کے تجربے سے مستفید ہونے کیلئے پھر سے جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے شعبہ انستھیزیا میں تعینات کردیا۔ 2013 میں ڈینگی کی وبا ہو یا 2019 میں کرونا
جیسی موزی مرض، پروفیسر اشرف ضیاء ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے۔ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر فرنٹ وائریر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ انہی خدمات کی بدولت گورنر پنجاب نے پروفیسر اشرف ضیاء کو کرونا ہیرو کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے انستھیزیا کو میڈیا کی آگاہی اور اپنی انتھک محنت و کاوش کے ذریعے ایک اعلی مقام دلوایا۔