ارکان پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری صحت علی جان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج

لاہور( جنرل رپورٹر )محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن اوربےضابطگیوں پر ارکان پنجاب اسمبلی سیکرٹری صحت پر برہم,سیکرٹری صحت کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا کار ،تحاریک استحقاق جمع کرادیں,ارکان پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری صحت علی جان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج,ارکان اسمبلی کے شدید احتجاج پر سپیکر ملک احمد خان نے سیکرٹری ہیلتھ علی جان کو پنجاب اسمبلی طلب کر لیا,سپیکر پنجاب اسمبلی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پراصرار ، ارکان اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کے زریعے تحقیقات کامطالبہ کردیا, ارکان اسمبلی نے محکمہ صحت میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملات کی تحقیقات کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے باضابطہ نوٹس جمع کرادیا,متعدد ارکان اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھی سیکرٹری صحت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ,اس کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے معاملے کانوٹس لے لیا اورسپیکر کا ارکان اسمبلی کو پارلیمانی فورم پر معاملے کو زیربحث لانے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی.تحریک التوا کار کا متن تھا کہ محکمہ صحت میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،محکمہ صحت میں بھرتیوں سمیت ہرشعبے میں کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں , سیکرٹری صحت علی جان کے روییے اوراقدامات کی وجہ سے محکمہ کے ملازمین اورعوام میں بے چینی پائی جاتی ہے,روالپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی شوکت بھٹی نے سیکرٹری ہیلتھ علی جان کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کرا دی.پنجاب بھر کے ہسپتالوں سے 62 سے زائد ملازمین کو سیکرٹری علی جان نے برطرف کر دیا ۔ کرپشن میں ملوث افسران کو چن چن کر سیکرٹری صحت علی جان نے اہم تعیناتیاں دیں ۔

کیٹاگری میں : صحت