لاڑکانہ پولیس نے 4 ماہ میں 145 پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 33 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،

لاڑکانہ( محمد عاشق پٹھان سے) لاڑکانہ پولیس نے 4 ماہ میں 145 پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 33 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، پولیس نے 189 منشیات فروش کو بھی گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 228 کلوگرام چرس، 4 کلو آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد کی ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو نے ایس پی ہیڈ کوارٹر حسیب جاوید سومار اے ایس پی عاشر، ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی اور بتایا کہ 4 ماہ کے دوران پولیس نے 171 ڈاکو گرفتار کر کے 240 موٹر سائیکلیں، 10 کاریں، 8 ٹریکٹرز، 10 چنگچی اور 200 موبائل فونز رکور کیے ہیں، پولیس نے

شمائلا بروہی اغوا کیس حل کرتے ہوئے بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا ہے، 13 سالہ شمائلا بروہی کو اسکے ٹیوشن ٹیچر نے ورغلایا اور شادی کا چھانسہ دیا تھا اس کیس میں تین ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، ایس ایس پی کا کہنا تھا

تعلقہ تھانہ حدود میں دو روز قبل غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کے ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیے ہیں جبکہ تھانہ رشید وگن میں ایک ماہ قبل زنگیجا برادری کے چار افراد کے قتل میں بھی مرکزی ملزمان گرفتار ہیں۔