پنڈی صرف اندرون شہر نہیں…. پنڈی کی 5 تحصیلیں ہیں..
اور وہ بہت کم لوگوں نے دیکھی ہیں… زیادہ تر لوگوں نے بس مری دیکھا ہوتا ہے…. کہوٹہ اور کلر سیداں کے بارے تو بہت سے لوگ ابھی تک جانتے ہی نہیں ہیں..کہ وہ بھی پنڈی کا حصہ ہیں..
یہ تصویریں کہوٹہ میں واقع پنج پیر راکس کی ہیں..
پنج پیر راکس اسلام آباد سے 80 کلومیٹر دور ہیں۔ تین گھنٹے لگتے ہیں۔ اسلام آباد سے کاک پُل، کہوٹہ روڈ، کہوٹہ، آزاد پتن روڈ، اور پنجڑ قصبہ تک جاتے ہیں۔ وہاں سے ایک ذیلی سڑک بلند ہوتی ہے جو نڑھ گاؤں سے ہوتے ہوئے 6 ہزار فُٹ کی بلندی پر موجود پنج پیر راکس تک جاتی ہے۔ فور بائے فور گاڑی عین راکس پر پہنچ جاتی ہے، نارمل گاڑی کو ایک کلومیٹر پیچھے ہی روک دینا ہوتا ہے۔
راکس لہتراڑ کی جانب ہزاروں فٹ شدید خطرناک گہرائی پر معلق ہیں۔ اس لیے اِن راک فیسز کو دنوئی رِج کہا جاتا ہے۔
چونکہ سامنے ہی دریائے جہلم بہتا نظر آتا ہے اس لیے یہ سارا وادئ جہلم کا علاقہ ہے۔ انہی راکس سے کشمیر کی برفپوش پیر پنجل رینج کے
علاوہ کاغان کی مکڑا پیک اور موسیٰ کا مصلہ بھی نظر آتی ہیں۔ گلیات میں مکشپوری اور ایوبیہ نظر آتی ہیں۔ بلکہ
مری اور مارگلہ ہلز بھی سامنے نظر آتی ہیں۔ ایک ہی جگہ سے اتنا کچھ نظر آنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔
پنج پیر راکس کی سب سے اہم ہائی-لائیٹ یہاں کی دیوزاد چٹانیں ہیں جو پورے علاقے میں جابجا پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ اتنی عظیم تن و توش کی حامل چٹانیں ہیں کہ پورا پورا جنگل اور پورا پورا گاؤں بھی ایک ہی چٹان پر سما جاتا ہے۔
ہم ایویں نہیں پنڈی پنڈی کرتے پنڈی پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے زیادہ خوبصورت اور جدا ہے. ❤️
credit unknown source
#Panjpeer_Rocks
#Kahuta_Rawalpindi
Haseeb Shaw · Following
===================================