جب پانی کی شفاف لہریں راستے میں آنے والے پتھروں کو ضرب لگاتے ہوئے آواز پیدا کریں اور اس سریلی آواز سے آپ کی آنکھ کھلے


Muhammad Jamal
Top contributor
· ·
مانسہرہ 🚗کمراٹ 🌲جاز بانڈہ🏕 کٹورا جھیل 🏞باڈگوئ پاس⛰ اتروڑ ویلی🌎 کالام ⚓
آپ اس نیند سے بیداری کا تصور کریں جب پانی کی شفاف لہریں راستے میں آنے والے پتھروں کو ضرب لگاتے ہوئے آواز پیدا کریں اور اس سریلی آواز سے آپ کی آنکھ کھلے اور سامنے دیودار کے درختوں سے روشنی چھن کر آرہی ہو اور دھند کی ہلکی سی تہہ درختوں سے کچھ فاصلے پر موجود ہو ۔۔۔۔
اب سب بنجارے کیمپ سے نکل کر کچھ وقت اس منظر کے سحر میں مبتلا رہے اور پھر بنجاروں نے ناشتہ تیار کیا اور پیٹ کی پیاس بجھائی۔۔۔ اب ہم نے کمراٹ میں صرف آبشار دیکھنی تھی تو کچھ ہی منٹوں کے سفر کے بعد دور سے ہی دودھیا پانی گرتا نظر آیا اور اس پہاڑ کی ساخت بھی شاید کسی زمانے میں سیدھی ہوتی ہوگی مگر اب پانی نے اس کا حسین کٹاو کیا تھا۔۔۔ ہم اس آبشار کے قریب گئے تو پتہ چلا وہاں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے ۔۔۔ خیر وہ سب لوگ بھی گھومنے آئے تھے لیکن اس طرح کی رش میں انسان فطرت کو اس طرح نہیں محسوس کر پاتا ۔۔۔ ہم نے بھی ٹھنڈے ٹھار پانی کا لمس محسوس کیا کچھ دیر وہاں گزارنے کے بعد ہم بنجاروں نے واپسی کی راہ لی۔۔۔چند ان جگہوں پر پھر کچھ وقت گزاری کی جہاں صرف نیلگوں پانی اور دیودار کے درخت تھے۔۔واپسی کا سفر کمراٹ سے تھل تک کیا اور دوبارہ تھل سے اشیاء ضروریہ خریدی گئیں۔۔۔ تھل بازار میں ہر چیز کے دام بہت مناسب تھے اور وہی دام کمراٹ پہنچ کر آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔۔۔اب ہم نے اپنا سفر شروع کیا ٹکی ٹاپ کا جہاں سے ہم نے جاز بانڈہ کا سفر کرنا تھا۔۔۔ٹکی ٹاپ جانے والی سڑک کچی اور تنگ تھی البتہ پتھروں کی تعداد کمراٹ والے راستے سے بہت کم تھی ۔۔۔ کراسنگ کا راستہ مشکل سے بنانا پڑتا تھا مگر پھر بھی اس راستے میں وہ بات نہیں تھی جو کسی راستے کو فیری میڈوز بناتا ہے ۔۔۔۔
@humbanjary Kumrat valley Beauty Of Pakistan