سچل، پروفیسر اور نور کالونیز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ میں سیپکو افسران نے شیخ زید سب ڈویژن کی سچل، پروفیسر اور نور کالونیز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈائریکٹ چلنے والے پانچ سو کنیکشن منقطع کر کے بجلی کی تاریں ضبط کر لیں ہیں


ایگزیکیٹو انجینئر سیپکو سرکل لاڑکانہ کی قیادت میں ہونے والے آپریشن میں سیپکو کی جانب سے علاقے کے پچاس بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تحریری سفارشات پولیس کو بھیج دی گئی ہیں، ایکس ای این سیپکو عبد العزیز کا کہنا ہے کہ بجلی قومی امانت ہے جسے چوری کرنا ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی