فیری میڈوز جانے کے لیے رائے کوٹ سے دائیں جانب ایک کچا راستہ فیری میڈوز کی بلندیوں کی جانب جاتا ہے۔

فیری میڈوز جانے کے لیے رائے کوٹ سے دائیں جانب ایک کچا راستہ فیری میڈوز کی بلندیوں کی جانب جاتا ہے۔ یہ 16 کلومیٹر لمبا ایک ایسا تنگ راستہ ہے، جس کے ایک طرف بلند وبالاپہاڑ اور دوسری طرف گہری کھائیاں ہیں۔ اس راستے پر صرف جیپ کے ذریعے ہی سفر کیا جاسکتا ہے اور اس پرسے ایک وقت میں ایک ہی گاڑی گزر سکتی۔

رائے کوٹ سے تاتوگاؤں تک دوسری جنگ عظیم کے زمانے کی جیپیںچلتی ہیں جن میں صرف چھ امسافروں کے بیٹھنے کی ہی گنجائش ہوتی ہے۔۔ اس راستے پر جیپ چلانا بھی عام ڈرائیور کے بس کی بات نہیں، یہ کام وہاں کے رہنے والے ماہر ڈرائیور ہی بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔
یہ ٹریک ہزاروں فٹ اُونچے پہاڑوں کے درمیان ایک پتھریلا راستہ ہے۔ دائیں طرف آسمان کو چھوتے ہوئے سنگلاخ پہاڑ، بائیں طرف ہزاروں فٹ گہرائی میں طوفانی نالہ بہتا ہے اورنالے کے دوسرے کنارے پر پھر بلند و بالا پہاڑوں کا سلسلہ ساتھ ساتھ چلتا ہے۔
قدیم زمانے کی یہ مضبوط جیپ پتھروں پر ہچکولے کھاتی، مسافروں کے دل دہلاتی ہوئی آسمان کی طرف چڑھتی ہے۔ اس ٹریک کا شمار دنیا کے خوفناک ترین جیپ ٹریکس میں کیا جاتا ہے۔
===============from-fb-wall-of-Jawad Yousafzai===============