بارش کا امکان

پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان
مشرقی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہےگا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 47، نوکنڈی، سبی 46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کے بعد آج بدستور دوسرے دن موسم بہتر اور خوشگوار رکارڈ کیا جارہا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 33-31 ڈگری تک محدود ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سرکاری طور پر 33 ڈگری رکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 85-65 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار 30-20 کلومیٹر فی گھنٹہ اور سمت جنوب مغرب ہے اس دوران سمندری بادلوں کے تحت صبح سویرے سے مطلع ابرآلود ہے۔
شہر قائد میں گزشتہ رات گئے اور آج صبح سویرے چند مقامات پر بونداباندی اور اچھی نوعیت کی پھوار رکارڈ کی گئی جبکہ آج دن بھر سمندری بادلوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہے گا جن سے رات اور صبح سویرے کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار متوقع ہے ان شاءاللّٰہ۔