مختلف ملکوں کے 13کوہ پیماؤں نے پاکستان میں واقع دنیا کی 13ویں بلند چوٹی سر کرلی

مختلف ملکوں کے 13کوہ پیماؤں نے پاکستان میں واقع دنیا کی 13ویں بلند چوٹی سر کرلی
مختلف ملکوں کے 13 کوہ پیماؤں نے پاکستان میں واقع دنیا کی 13ویں بلند چوٹی’گیشربرم ٹو‘ کو سر کرلیا۔
آٹھ ہزار پینتیس میٹر بلند چوٹی سرکرنے والے کوہ پیماؤں میں نیپال، کوسوو، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما شامل تھے۔ گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔ کوہ پیماؤں نے 2مختلف ٹیموں کی شکل میں چوٹی سر کی۔