** * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور تمام ممبران سے ملاقات

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 23 جولائی 2024ء

** * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور تمام ممبران سے ملاقات

** * وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے مسئلے مسائل پر تبادلہ خیال

** * ایس پی ایس سی کے چیئرمین محمد وسیم وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

** * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیئرمین ایس پی ایس سی محمد وسیم کی بریفنگ

** * سندھ پبلک سروس کمیشن نے ستمبر 2022 تا اپریل 2024 تک 17 گریڈ کے 9836 امیدوار مختلف محکموں کے لئے منتخب کئے

** * سندھ پبلک سروس کمیشن اس وقت 9466 اسامیوں پر سلیکشن کا کام کر رہی ہے

** * ایس پی ایس سی کام کو تھوڑا تیز کرے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

** * وزیراعلیٰ سندھ کی ایس پی ایس سی کو ہر سال مشترکہ مسابقتی امتحان منعقد کرنے کی ہدایت

** * چیئرمین ایس پی ایس سی مشترکہ مسابقتی امتحان کا سالانہ ایگزیم کا شیڈول دے کر منظوری لیں، وزیراعلیٰ سندھ

** * وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ایس پی ایس سی کو ہدایت دی کہ وہ کمپیوٹر ٹیسٹنگ سسٹم فوری متعارف کریں

** * اب بہترین اداروں کے ایگزیمنیشن سسٹم بھی ڈجیٹل ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

** * مجھے ایس پی ایس سی سے بہترین ڈاکٹرز اور اساتذہ چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ

** * وزیراعلیٰ سندھ کی ایس پی ایس سی کو کمشین کی عمارت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

عبدالرشید چنا