خبر نامہ نمبر4013/2024
دکی 22 جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر اور انعام اللہ خان لونی کی سربراہی میں لیویز فورس اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو ختم کررہے ہیں۔ فٹبال اسٹیڈیم اور مولانا محمد دین مدرسہ کے سامنے جنگل نما کچرے کے ڈھیر پر منشیات کے عادی افراد نے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ اور یہی منشیات کے عادی افراد شہر میں چوری ڈکیتی اور مختلف وارداتوں میں ملوث پائے جاتے تھے۔ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایکسویٹر کے زریعے جنگلات اور کچرے کے ڈھیر کا صفایا کیا گیا۔ تاکہ منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانے ختم کئے جاسکیں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے بھیجا جاسکے۔
خبر نامہ نمبر4002/2024
کوئٹہ 22 جولائی2024:صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لائیو سٹاک سیکٹر میں اصلاحات لانے اور لائیو سٹاک سیکٹر کو روایتی سے جدید انداز میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اس سیکٹر کو منافع بخش اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیو اسٹاک کے سالانہ پروگریسیو ریویو رپورٹ کی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شعبہ امور حیوانات کے ڈویژنل ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ویٹرنری ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو لائیو سٹاک سیکٹر کی پیشرفت، ملازمین کے ڈیٹا اور ان کی موجودگی، سی وی ڈی اور سی وی ایچ کے فنکشنل ڈسپنسریز اور نان فنکشنل ڈسپنسریز، جانوروں کی ڈیٹا، ڈسپنسریوں کی عمارتوں اور دور دراز علاقوں میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے موبائل امدادی کیمپوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بلوچستان بھر میں کسانوں کی ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر رجسٹریشن سمیت انہیں تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے محکمے کے حکام نے اپنے اپنے رپورٹ میں سفارشات اور کارکردگی رپورٹ بھی دیا۔ خطاب میں سیکریٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی نے کہا کہ آفسیران و عملہ اپنے پیشہ ورانہ کارکردگی پر خاص توجہ دیں۔ ویٹرنری ڈاکٹرز جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور دور دراز علاقوں میں موجود مال داروں کی ریلیف کیلیے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کو طاقت میں تبدیل کرکے لائیو سٹاک میں ریسرچ اور بہتری کیلئے اقدامات کی طرف آنا ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ وہ حکومتی دفاتر و اداروں کو اپنا سمجھ کر انکے فلاح و بہبود اور حفاظت کیلیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر حاضر عملہ و آفسیران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی غفلت کے مرتکب عملے کو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر موجود آفسیران و زمہ داران ماہانہ پراگرس ریویو بروقت جمع کرائیں تاکہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد صوبے بھر کے سرکاری پولٹری فارمز اور گورنمنٹ ڈیری فارمز اور ڈسٹرکٹ و ڈویژن دفاتر کا جلد دورہ کروں گا۔ پروگرام کے اختتام پر صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر فاروق ترین نے نمایاں کاکردگی پر ڈویژنل ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت آفسیران و عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر4004/2024
گوادر، 22 جولائی 2024: ڈپٹی کمشنر گوادر، حمود الرحمن کی خصوصی دلچسپی اور اقدامات کے نتیجے میں ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کے تحت غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانے کے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جس کا مقصد مقامی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔آج ابتدائی طور پر 17 اسکولوں کو ہنگامی طور پر فعال کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ اس عمل کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) سر بلند خان نے کی، جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زائد علی اور ڈسٹرکٹ فیمل ایجوکیشن آفیسر بلقیس قادر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔عارضی بنیادوں پر مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے سینکڑوں میل اور فیمل امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔ ان انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا اور شعبہ تعلیم، ریاضی ،سائنس، انگلش، اردو، مطالعہ پاکستان، اسلامیات اور جنرل نالج کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع گوادر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور مقامی بچوں کو ان کے گھروں کے قریب معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ بلا شبہ یہ اقدام تعلیم کے شعبے میں ضلعی انتظامیہ کا ایک انقلابی قدم ہوگا، جس سے علاقے میں تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یہ کاوشیں مقامی بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ انہیں بہترین تعلیمی مواقع میسر آئیں۔ مزید برآں، انٹرویوز کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا، لہذا خواہشمند امیدواروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ شرکت کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبر نامہ نمبر4006/2024
گوادر، 22 جولائی 2024: ڈپٹی کمشنر گوادر، حمود الرحمن نے ایک اہم نوٹس جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بلوچستان چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 اور سیکشن 20 اور تعزیرات پاکستان کے تحت کسی بھی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی تنظیم یا ادارے کو غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ: غیر قانونی چندہ جمع کرنے پر پابندی: کسی بھی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی تنظیم یا ادارے کو چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانونی حوالہ جات: یہ پابندی بلوچستان چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 اور سیکشن 20، اور تعزیرات پاکستان کے تحت عائد کی گئی ہے۔- سخت قانونی کاروائی: غیر قانونی چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شہریوں اور تنظیموں کے لیے ہدایات:تمام شہریوں، تنظیموں اور اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ:- قانون کے مطابق عمل کریں:چندہ جمع کرنے کے تمام معاملات میں بلوچستان چیریٹیز ایکٹ 2019 اور تعزیرات پاکستان کے مطابق عمل کریں۔- محتاط رہیں: کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں تاکہ قانونی مشکلات سے بچا جا سکے۔- رجسٹریشن ضروری: چیرٹی یا چندہ جمع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رجسٹریشن کروائیں اور قانونی تقاضے پورے کریں۔ اہم پیغام:ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی چندہ جمع کرنے کی سرگرمیوں سے دور رہیں اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی چیرٹی اور چندہ جمع کرنے کی سرگرمیاں انجام دیں۔ بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر سے رابطہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 22 جولائی2024:صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہرشاہ کاکڑ کے چچا سابق صوبائی سیکرٹری S&GAD رحیم شاہ کاکڑ عبداللہ زئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل فرمائے۔
===================
خبر نامہ نمبر4012/2024
گوادر 22 جولائی: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر، میر جواد احمد زہری نے واٹر سینیٹیشن پلانٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پانی کی صفائی اور معیار کا جائزہ لینا تھا تاکہ عوام کو محفوظ اور صحت مند پانی فراہم کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران مختلف ساز و سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا جو پانی کی صفائی کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں، جیسے پانی کی بوتلیں اور پانی کے ٹینک۔ انہوں نے پانی کے صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والے منرلز اور سوڈیم وغیرہ کو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ڈی ایس (Total Dissolved Solids) لیول کا معائنہ کیا اور ڈبلیو ایچ او کے معیاری سٹینڈرڈ کو دیکھا، جو کہ 100 سے 250 تک ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ یقینی بنایا کہ پانی کی صفائی کے عمل میں کوئی کمی نہ ہو اور تمام معیارات پر پورا اترا جائے۔گوادر شہر میں پانی صاف کرنے والے پلانٹس کی بہت سی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر نے یہ دورہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں پلانٹس کے لائسنس اور دیگر لوازمات کا بھی معائنہ کیا جائے گا تاکہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور تمام بیماریاں ناقص اور آلودہ پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر پانی صاف نہ ہو تو دنیا کی کوئی بھی ڈاکٹر یا دوا بیماریوں کا علاج نہیں کر سکتی۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عوام کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جائے۔
خبر نامہ نمبر4009/2024
کوئٹہ 22جولائی:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں ہونے والی انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ، صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندے جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں صوبے سے اس مرض کا خاتمہ ممکن بنائیں گے اور اس میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر انکاری والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر قائل کریں۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایوننگ ریویو میٹنگ میں حاضر رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور آخری کیس ضلع ژوب میں رجسٹرڈ ہوا۔
خبر نامہ نمبر4010/2024
گوادر 22 جولائی: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر، میر جواد احمد زہری نے پیک اپ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی لاپروائی کے سبب ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئے روز ہونے والے ان حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جس کے پیش نظر آج پک اپ یونین اور گاڑی مالکان کو ہنگامی طور پر بلا کر ملاقات کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ خاص طور پر جیونی اور کنٹانی کے درمیان واقع روڈ پر ڈرائیورز کی اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔ مزید برآں، باخبر ذرائع کے مطابق انڈر ایج بچے بغیر شناختی کارڈ کے ڈرائیونگ کرتے ہیں، جو کہ قانونی جرم ہے۔ دو دن قبل ایک حادثے میں ایک بچہ ہلاک ہوا تھا، جس کے بعد فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے پک اپ یونین کو متنبہ کیا کہ تین دن کے اندر تمام گاڑیوں کا ڈیٹا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کرائیں۔ مزید یہ کہ گاڑیوں کے لیے ایک اسپیڈ لمٹ مقرر کیا گیا ہے: اسپیڈ لمٹ: گاڑیاں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر نہ چلیں۔قانونی کاروائی: اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی کو تحویل میں لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاط سے کام لیں۔ یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے ہیں، جن کا مقصد مقامی سڑکوں کو محفوظ بنانا ہے۔
خبر نامہ نمبر4011/2024
گوادر 22 جولائی: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر، جواد احمد زہری نے موجودہ بجلی کے غیر معمولی بحران، بندش، لوڈ شیڈنگ، اور ایران سے بجلی کی ترسیل میں کمی کے تناظر میں گوادر گریڈ اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا۔اس دورے کے دوران، اسسٹنٹ کمشنر نے ایران سے بجلی کی ترسیل اور شارٹ فال کے حوالے سے تمام معلومات طلب کیں۔ گریڈ اسٹیشن کے انتظامیہ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے اس وقت صرف 20 میگا واٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں 80 میگا واٹ کا شارٹ فال پیدا ہوا ہے۔ اس شارٹ فال کی وجہ سے وولٹیج میں کمی، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، اور لوڈ شیڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں کمی اور فیڈرز کی غیر فعالی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کیسکو انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ گوادر کے بجلی کے اس بحران کے مستقل حل کے لیے پوری کوشش میں لگی ہوئی ہیں اور گوادر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے امید ہے کہ گوادر میں بجلی کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات پر عمل کریں۔
خبرنامہ نمبر3095/2024
کوئٹہ 22جولائی ۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدہراحمن کھتیران سے سابق ڈپٹی اسیپیکر سردار بابر خان موسی خیل نے سوموار کے روز کوٹئہ میں ملاقات کی اور ان سے موسی خیل میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر بلال شبیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر نے موسی خیل میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر ضلع کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی کام اہمیت کے حامل ہے جس سے لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسہ شروع کیے ہوے ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت سروسز کی بہتری اور بنیادی صحت پانی سمیت دیگر مساہل کو حل کرنے پر کام کر رہی ہےگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انفراسٹرکچر کو ترقی دے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3096/2024
کوئٹہ 22 جولائی ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لائیو سٹاک سیکٹر میں اصلاحات لانے اور لائیو سٹاک سیکٹر کو روایتی سے جدید انداز میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اس سیکٹر کو منافع بخش اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیو اسٹاک کے سالانہ پروگریسیو ریویو رپورٹ کی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شعبہ امور حیوانات کے ڈویڑنل ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ویٹرنری ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو لائیو سٹاک سیکٹر کی پیشرفت، ملازمین کے ڈیٹا اور ان کی موجودگی، سی وی ڈی اور سی وی ایچ کے فنکشنل ڈسپنسریز اور نان فنکشنل ڈسپنسریز، جانوروں کی ڈیٹا، ڈسپنسریوں کی عمارتوں اور دور دراز علاقوں میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے موبائل امدادی کیمپوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بلوچستان بھر میں کسانوں کی ضلعی اور ڈویڑن کی سطح پر رجسٹریشن سمیت انہیں تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کیلیے محکمے کے حکام نے اپنے اپنے رپورٹ میں سفارشات اور کارکردگی رپورٹ بھی دیا۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں سیکریٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی نے کہا کہ افسران و عملہ اپنے پیشہ ورانہ کارکردگی پر خاص توجہ دیں۔ ویٹرنری ڈاکٹرز جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور دور دراز علاقوں میں موجود مال داروں کی ریلیف کیلیے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کو طاقت میں تبدیل کرکے لائیو سٹاک میں ریسرچ اور بہتری کیلئے اقدامات کی طرف آنا ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ وہ حکومتی دفاتر و اداروں کو اپنا سمجھ کر انکے فلاح و بہبود اور حفاظت کیلیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر حاضر عملہ و افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی غفلت کے مرتکب عملے کو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور ڈویڑن کی سطح پر موجود افسران و زمہ داران ماہانہ پراگرس ریویو بروقت جمع کرائیں تاکہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد صوبے بھر کے سرکاری پولٹری فارمز اور گورنمنٹ ڈیری فارمز اور ڈسٹرکٹ و ڈویڑن افسز کا جلد دورہ کروں گا۔ پروگرام کے اختتام پر صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، سیکریٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر فاروق ترین نے نمایاں کاکردگی پر ڈویڑنل ڈائریکٹروں و ڈپٹی ڈائریکٹروں سمیت افسران و عملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ ن3097/2024
کوئٹہ۔ 22 جولائی۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کی ایوان و لائبریری کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر و چئیرپرسن کمیٹی میڈم غزالہ گولہ کی صدارت میں ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کی فلاح و بہبود اور اسمبلی کے کام کاج سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے ایم پی ایز ہاسٹل کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایم پی ایز لاجز کی دیکھ بھال، لاجز اور اسمبلی میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے اور اسمبلی کی لائبریری کو ڈیجیٹائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ مزید برآں، کمیٹی نے نئی عمارت میں کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو کمرے الاٹ کرنے، ایم پی ایز ہاسٹل کے لیے قواعد وضع کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں صمد خان گورگیج، میر غلام دستگیر بادینی، روی پہوجہ، محترمہ صفیہ اور اسمبلی کے اسٹیٹ آفیسر عبدالحنان کٹکیزئی نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3098/2024
زیارت 22جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انور مندوخیل، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی،عبداللہ خان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے اجلاس نے محکمہ صحت کے منتظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضرڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے انکے تنخواہوں سے ڈیڈیکشن کرکے ان کو حاضر کیا جائے، والے وارڈز۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور مددگار اسٹاف حاضری کو یقینی بنائے.انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو طبی سہولیات کے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے محکمہ صحت ایک اہم محکمہ ہے اس کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3099/2024
نصیرآباد22جولائی۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات عبدالرحمن کاکڑ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی تا میر حسن روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے زیر تعمیر شرقی سول ہسپتال منصوبے کا بھی معائنہ کیا دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے چھتر روڈ کے کام کا جائزہ لینے کے لیے 65اN قومی شاہراھ سے تحصیل چھتر کے قریب تک تمام منصوبے کا باریک پینی سے جائزہ لیا مختلف جگہوں پر تعمیراتی کام التوا کا شکار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا متعلقہ ٹھیکیدار سے منصوبے کے درمیان مختلف جگہوں پر التوا کا شکار تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھی ہدایت کیں جبکہ تحصیل چھتر روڈ ابھی سے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے اسے مضبوط بنانے کے لیے احکامات دیے اگر ٹھیکیدار کی جانب سے پھر بھی توجہ نہ دی جائے تو اس کا لائسنس منسوخ کرکے سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے انجینئرنگ کونسل کو بھیجا جائے اس موقع پر گل نواز سمیت دیگر بھی موجود تھے ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات عبدالرحمن کاکڑ نے کہا کہ میر حسن روڈ سمیت دیگر تعمیراتی منصوبوں کی کڑی مانٹرنگ کی جا رہی ہے شرقی سول ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ہسپتال میں ماربل لگانے کا کام جاری ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ چھتر روڈ کے متعلق جو احکامات صادر فرمائے ہیں ان شاء اللہ اس جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور متعلقہ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے گا کہ وہ منصوبے کو پی سی ون کے مطابق مکمل کرے ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ منصوبے عوام کے وسیع تر مفاد میں زیر تعمیر ہیں قوی امید ہے کہ ان منصوبوں سے کے تکمیل کے بعد عوام کی شہروں تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے گی جبکہ کسان اور کاشتکاروں کو سفری سہولیات کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں ان سڑکوں کی تعمیرات کے بعد انہیں نجات ملے گی بتول اسدی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے مفاد عامہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور جن منصوبوں میں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو انہیں بروقت ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر یہ منصوبے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ شرقی سائیڈ زیر تعمیر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کے لیے سود مند ثابت ہوگا اس کی تعمیرات کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اضافی مریضوں کا بوجھ بھی کافی حد تک کم ہوگا جبکہ میر حسن چھتر اور ڈیرہ مراد جمالی شرقی کی عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے ایکسین عبدالرحمان کاکڑ کے ہمراہ بیدار پل تا ٹول پلازہ روڈ پر زمینداروں کی جانب سے کی گئی بھل صفائی کی مٹی کو روڈ پر رکھنے کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اس عمل پر اظہار برہمی کی اگر مٹی کو روڈ کے کنارے سے نہ ہٹایا گیا تو ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4000/2024
استامحمد22جولائی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ضلع استامحمد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر استامحمد کی توسط سے اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی جبکہ اسی دوران تمام ڈسٹرکٹ سربراہان نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو مون سون بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق فرداً فرداً آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کر کے انہیں نقصان سے بچایا جائے بارشوں کے ڈرینج سسٹم اور کیرتھرکنال و اس کی زیلی شاخوں کی پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر قبل از وقت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے اجلاس کے موقع پر تمام ضلعی افیسران کو احکامات دیے کہ اپنی مشینری کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں ضلع انتظامیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات میں مزید بہتری لائے انہوں نے کہا کہ آفیسران ضلع سطح پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں صوبائی حکومت آپ کی معاونت کو یقینی بنائے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس اپنی ڈیمانڈ کے مطابق ہمیں اگاہی فراہم کریں تاکہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ افسران ہنگامی حالات میں زیر استعمال تمام چیزوں کے متعلق ہمیں تحریری طور پر آگاہی فراہم کریں۔بعدزاں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کنال سسٹم اور ڈرینج سسٹم کی تمام زیلی شاخوں سمیت سیلابی گزرگاہ کا بھی جائزہ لیا ایریگیشن کے ایس ڈی او کریم بخش جویا و اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے و ان کے اخراج کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی جہانزیب خان نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ مزید بہتر انداز سے امور سرانجام دیے جائیں جہاں پر کام کرنے کی اشد ضرورت محسوس ہو وہاں پر فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر4001/2024
دکی22جولائی۔ ڈپٹی کمشنر دکی کے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق تمام عوام الناس ضلع دکی کو بذریعہ سرکلر/اطلاع عام ، مطلع کیا جاتا ہے کہ جناب کمشنر لورالائی ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کےلئے مورخہ24جولائی2024ء بروز بدھ بوقت 10 بجے دن بمقام دفتر میونسپل کمیٹی دکی میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی ۔لہذا ضلع دکی کے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مقرر کردہ وقت وتاریخ پر اپنے حل طلب وجائز مسائل کے حل کے لئے پیش ہوں۔