پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس

اسلام آباد: 22 جولائی 2024

پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں : اجلاس کو بریفنگ

کئیارنی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ہے جس کے آپریشنز دنیا بھر خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ہیں : بریفنگ

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے : وزیراعظم

وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور حکومتی استعداد کار میں بہتری کے ایسے منصوبے جن کے حوالے سے جلد نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں, کے لئے فی الفور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کی استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے

کئیارنی کی جانب سے وزیراعظم کو حکومت پاکستان کے ساتھ جاری اپنے مشاورتی عمل کی حکمت عملی پر بریفنگ

کئیارنی اب تک وفاقی حکومت کے 15 اداروں کے ساتھ مشاورت کر چکی ہے : بریفنگ

اس مشاورتی عمل میں 97 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے : بریفنگ

کئیارنی حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورت میں پائیدار ترقی کے لئے منصوبہ بندی کا لائحہ ء عمل تیار کرے گی : بریفنگ

کئیارنی سرکاری اداروں کا ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرے گی : بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔