ڈاکٹر شاہد منیر انڈونیشیا کے ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ سفیر رحمت اللہ کو پی ایچ ای سی آفس میں دورہ کے موقع پر اعزازی شیلڈ پیش کررہے ہیں
===================
لاہور (جنرل رپورٹر ) انڈونیشیا کے ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا۔ وفد کا استقبال چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (T.I) نے کیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے وفد کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پی ایچ ای سی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم انڈونیشی طلباء تعلیم کے معیار اور تعلیم کے لیے سازگار ماحول سے مطمئن ہیں۔ اس پر وفد کے ارکان نے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے انڈونیشیا اور پی ایچ ای سی کے درمیان ماہرین اور سکالرز کے تبادلے پر اتفاق کیا۔انڈونیشیا کے وفد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کے قائم مقام سفیر/ قونصلر جناب رحمت ہنڈیارتا، اکسلسیا مرزا، رادن محمد ابراہیم، رانول ایڈروڈو، قرۃ العین رفیع افنان، اور حسیب خان شامل تھے۔ڈاکٹر منصور بلوچ چیف آپریٹنگ آفیسر PHEC، ڈاکٹر تنویر قاسم ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) PHEC، ڈاکٹر ممتاز حسین ڈائریکٹر (ایکریڈیشن) PHEC، اور جناب نعمان مقبول راؤ بھی اجلاس میں موجود تھے۔