لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب میں معز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے بیرونی یونیورسٹیوں میں داخلے، ویزہ درخواستوں، IELTS اور PTE تیاری کے کورسز میں رعایتی فیس کے لئے شاہین ایڈوائزرز کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد ، سینئر صحافی صابر سبحانی اور شاہین ایڈوائزرز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہین ملک نے شرکت کی ۔ صدر ارشد انصاری اور شاء شاہین ایڈوائزرز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہین ملک نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق شاہین ایڈوائزر IELTS.PTE کی تیاری کے کورسز پر 50 فیصد رعایت دیں گے، انگلش ٹیسٹ تیاری اور انٹر نیشنل انٹرویو کی تیاری میں بھی 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اوور سیز داخلوں اور ویزہ پر اس کی تیاری کے لئے مفت مشاورت فراہم کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے اس موقع پر کہا کہ منتخب گورننگ باڈی لاہور پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کے جذبہ سے سرشار زندگی کے ہر شعبہ میں انھیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے اور مزید ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جا رہے ہیں جس سے ممبران زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔
Load/Hide Comments