لاہور()صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے پی ایم یو میں کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس کے کوارڈینیٹرز کی ملاقات۔ملاقات میں کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔ صوبائی وزیر صحت نے کیمسٹ اختر بٹ کو ساؤتھ زون، کیمسٹ محبوب احمد کو سنٹر زون اور کیمسٹس زاہد بختاوری اور ارشد اعوان کو نارتھ زون کے کوارڈینیٹرز مقرر کردیئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس کا مارکیٹ میں معیاری ادویات کی سپلائی کے عمل میں اہم کردار ہے۔کوارڈینیٹرز معیاری ادویات کے سٹاک، سپلائی کے عمل کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ کوارڈینیٹرز کیمسٹس اور ڈرگسٹس کے مسائل سامنے لاکر انکے حل کی بہتر تجاویز پیش کریں گے۔پنجاب حکومت کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس کو ادویات کی سپلائی بہتر بنانے میں بھرپور سپورٹ کرے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments