ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری

پولیس ٹیم تھانہ کوٹ مٹھن نے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کوناکام بنا دیا ، 986 بنڈل سگریٹ برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری، ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائی کی جس کے نتیجے میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 986 بنڈل برآمد کر لیا گیا۔نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کی کوشش کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار تحویل میں لے لی گئی۔

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی جانب سے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو ہمہ قسم کی غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور مؤثر کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے.

ترجمان راجن پور پولیس
================================

روجھان

گزشتہ شب فدا حسین خان بالاچانی کی دعوت پر شہید مزاری گروپ کے قائد پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی سردار خضر حسین مزاری اپنے رفقاء سابق چیئرمین ایم سی روجھان سردار نواب حسن اختر مزاری سردار غضنفر علی مزاری، محمد وقاص مزاری، غلام رسول خان بالاچانی کے ہمراہ بستی چھنگول خان بالاچانی پہنچنے پر فدا حسین خان، ان کے بھائی فرید حسین خان، اللہ دین خان بالاچانی نے سردار خضر حسین مزاری ،سردار نواب حسن اختر مزاری اور ان کے رفقاء کا مالائیں پہنا کر والہانہ خیرمقدم کیا اس موقع پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور بلوچی روایتی دستار بندی کی گی معزز مہمانوں نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں ملکی سالمیت پاک فوج اور تمن مزاری کیلئے دعا مانگی گئی اور میزبان نے معزز مہمانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اس موقع پر شہید مزاری گروپ کے سوشل ایکٹیوسٹ شاہ دین مزاری بھی ہمراہ موجود تھے !!!

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ ڈسٹرکٹ نیوز ملتان/ روجھان مزاری ۔