عابد لاشاری کا سفر بچپن میں دونوں ہاتھوں سے معذوری ہونا اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے شروع ہوا۔

معذوری مجبوری نہیں: عابد لاشاری
=================
نوابشاہ: عابد لاشاری کا سفر بچپن میں دونوں ہاتھوں سے معذوری ہونا اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے شروع ہوا۔ اس تجربے نے پاکستان خصوصاً سندھ میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کا جذبہ پیدا کیا۔ سماجی تنظیم NDF (نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیولپمنٹ فورم) قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معذور افراد کو معاشرے میں خودمختار اور رسائی کے قابل بنانے کے لیے جامع بحالی اور معاون خدمات فراہم کرنا تھا۔ عابد لاشاری نے سندھ کے دور دراز علاقوں میں ذھنی معذوری کی بحالی کے لیے ایک مرکز قائم کیا جو کہ ایک بہت بڑی منفرد اور موثر سہولت تھی جس کی

فنڈنگ سی ڈی پی منصوبہ بندی و ترقیات محکمہ حکومتِ سندھ نے 18-2017 میں کرتے ہوئے این ڈی ایف ذھنی معذوری کا بحالی مرکز نواب شاہ قائم ہوا۔ اس مفید سہولت کی پائیداری اور تسلسل کے لیئے DEPD محکمہ بااختیاری معذورین حکومت سندھ نے سالانہ گرانٹ کی صورت میں کی کہ مذکورہ خدمات ھمیشہ کے لیئے جاری رہ سکیں۔ DEPD نے خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عزم اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ DEPD کے ساتھ NDF کے مضبوط تعاون کے نتیجے میں نواب شاہ، لاڑکانہ اور کراچی (گلستان جوہر اور گلشن حدید) میں بحالی کے مراکز کو وسیع پیمانے پر مالی امداد کے ساتھ بڑھایا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ذھنی معذور بچوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ مزکورہ مراکز بنیادی طور پر ذھنی معذوری کے

شکار بچوں کی بحالی جیسے ڈاؤن سنڈروم، آٹئزم، ADHD اور دیگر بشمول متعلقہ معذوریوں کی بحالی کے لیئے فزیو تھراپی، سائیکو تھراپی، اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی فراہم کرنا ہے۔ اس وقت مراکز میں 400 سے زائد بچے ان خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔ عابد لاشاری بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں جو ایک اعزاز اور بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ان مواقعوں کے

دوران افراد باہم معذوری کے لیے پاکستان کی جامع پالیسیوں کی حمایت کرنا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے معذور افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر اور ان کے لیئے نئے وسائل کو تلاش کرنا شامل تھا۔ عابد لاشاری نے سندھ میں سیلاب اور بارش جیسی قدرتی آفات کے دوران بھی اپنا قلیدی کردار ادا کیا۔ جس میں وہ معذوروں، خواجہ سراؤں اور عام غریب لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ این ڈی ایف پاکستان سیلاب اور بارشوں کے دوران خوراک، عارضی پناہ گاہ، صاف پانی اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر متحرک رہنا شامل ہے، جبکہ ان کا مقصد نہ صرف فوری ریلیف ہے بلکہ ان آفات سے متاثرہ زندگیوں کی بحالی میں بھی مدد کرنا ہے. عابد لاشاری کی کوششوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی امداد سے محروم نہ رہے، خاص طور پر معذور، خواجہ سرا، بوڑھے، خواتین، بچے جنہیں اکثر اس طرح کے بحرانوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے عابد لاشاری نے کہا کہ ان میں معذور افراد کی رسائی کو قابل رسائی بنانا، بحالی کی خدمات کے معیار کو اعلیٰ درجے پر لے جانا، خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانا اور معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے مضبوط قانون سازی کی حمایت و عمل درآمد کرنا شامل ہے۔ عابد لاشاری نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینا ہے جہاں معذور افراد کو ہر جگہ مکمل طور پر شامل کیا جائے اور انہیں ملکی ترقی میں برابر شامل کرنا اور قومی دھارہ میں شامل کیا جائے۔ عابد لاشاری نے کہا کہ معذوری کبھی بھی کسی کی مکمل صلاحیت کے حصول میں رکاوٹ نہیں ہوتی، رکاوٹوں سے پاک معاشرہ جس میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کریں جو شمولیت کو فروغ دیں، معذوروں کے احترام اور معذور افراد کو بااختیار زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنائیں۔ عابد لاشاری نے مزید کہا کہ تمام ذمہ دار متعلقہ ادارے سب کے لیے یکساں معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔