میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
میرپورخاص پولیس کی طرف سے محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں رضاکاروں کی تربیتی پروگرام کا انعقاد.تفصیلات کے مطابق جناب ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کی جانب سے ایس ایس پی آفیس میرپورخاص میں ہونے والے رضاکاروں کے تربیتی پروگرام میں مرد و خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا.تربیتی پروگرام میں مرد و خواتین رضاکاروں کو اہم امور اور ڈیوٹی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی گئی، اس کے علاوہ رضاکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایت بھی دی گئیں۔
انسداد دہشتگردی روکتھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر رضاکاروں کو لیکچر دیا گیا، تربیتی پروگرام میں تمام مرد و خواتین رضاکاروں کو باڈی سرچنگ کے طریقہ کار سے متعلق سمجھایا گیا اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری صاحب بھی موجود تھے.