میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ ڈھورو پران ایل بی او ڈی نالے اسپائنل ڈرین اور قدرتی آبی گذرگاہوں کی بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تحصیل ضلع اور ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اور ایل بی او ڈی نالے اسپائنل ڈرین ڈھورو پران نالے اور قدرتی آبی گزرگاہوں کی بہتری اور تمام پیچیدہ خدوخال اور مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر افس کمیٹی ہال میں چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور کے ہمراہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق مون سون امکانی بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے اس ضمن میں لوگوں کو پریشانیوں اور مشکلات سے بچانے کے لیے ڈھورو پران نالے ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین اور قدرتی آبی گذرگاہوں کی بہتری کے لئے حکومت سندھ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبوں پر جاری
کاموں کو تیز کرنا ہوگا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈھورو پران اور ایل بی او ڈی بہار جمانی نے بتایا کہ اسپائنل ڈرین میں مرمتی کام جاری ہے جب کہ ڈھورو پران سے ناجائز تجاوزات کافی حد تک ختم کروائے جا چکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اسپائنل ڈرین کی گنجائش 80 سکوائر فٹ سے بڑھا کر 140 سکوائر فٹ کی گئی ہے اور بتایا کہ آر ڈی 275 پر سائفن بنائے جا رہے ہیں جبکہ زیرو پوائنٹ پر ورلڈ بینک کے تعاون سے ریگولیٹر بنایا گیا ہے جس میں 10 گیٹ ہیں جبکہ زیرو پوائنٹ سے آر ڈی 297 تک 4فٹ اوپر پانی گزرنے کی گنجائش بڑھائی گئی ہے اور بتایا کہ مختلف آر ڈیز پر 26 اسکیویٹر مشینیں چل رہی ہیں اور کہا کہ اسپائنل ڈرین کی مکمل بحالی کی گئی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص نعیم میمن نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر مکمل کانٹیجنسی پلان مرتب کیا گیا ہے اس وقت نارا کینال میں 13700 کیوسک پانی بہہ رہا ہے جب بھی بارشیں ہوتی ہیں تو کینالوں نہروں میں پانی کی گنجائش کم کردی جاتی ہے اور کہا کہ کینالوں نہروں میں بارش کے پانی کے زیادہ بہاؤ سے قبل ہی 6000کیوسک پانی کو رانٹواسکیپ اور آجو اسکیپ میں منتقل کیا جاتا ہے اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 15ڈسپوزل کو فعال کرکے تیار رکھا گیا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ حسین بخش مری سیم نالے کی صفائی کروائی جائے اور بارشوں کے دوران لاکھاکی نہر کو بند رکھا جائے تاکہ نہر کا پانی شہر کے اندر داخل نہ ہو سکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ایس ایس پی چوہدری اسد علی ایکسین ایل بی او ڈی فواد میمن اسسٹنٹ کمشنر ڈگری سندھڑی جھڈو چیئرمین مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی رئیس عارف خان بھرگڑی میر طارق تالپور اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.