رضا تابش فاروقی 2005 سے روٹری کمیونٹی کے ایک فعال رکن کی حیثیت سے خدمات سر انجا م دے رہے ہیں رضا تابش فاروقی نے روٹریکٹر کے طور پرروٹری انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)رضا تابش فاروقی روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے رضا تابش فاروقی 2005 سے روٹری کمیونٹی کے ایک فعال رکن کی حیثیت سے خدمات سر انجا م دے رہے ہیں رضا تابش فاروقی نے روٹریکٹر کے طور پرروٹری انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی تھی قائدانہ صلاحیت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ ڈسٹرکٹ روٹریکٹ (DRR) 2013 -14 کے طور پر منتخب ہوئے اورپھر انہوںنے جنوبی ایشیا میں بہترین DRR کا اعزاز حاصل کیا 2015 میں روٹری میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ر ضا تابش فاروقی نے اپنے کلب اور ڈسٹرکٹ 3271 میں اہم ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے مستقل طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا رضا تابش فاروقی ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کمیٹی چیئر2021- 2020 ،ڈسٹرکٹ RYLA چیئر2022-2021، ڈسٹرکٹ سیکرٹری 2023-2022 اور ڈسٹرکٹ کمیونٹی سروس چیئر 2024-2023 کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں رضا تابش فاروقی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک کامیاب بزنس مین اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو ہیں اور انہوں نے برطانیہ کی ایک معروف یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے رضا تابش فاروقی پاکستانی معیشت کی ترقی کے ساتھ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں روٹری انٹرنیشنل دسٹرکٹ 3271 کی پلیٹ فارم سے رضا تابش فاروقی سماجی اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہیں.