اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے ناگزیر ہے،اقبال ڈار
آئی ایم ایف کی ہر شرط پر مسلط،غلامانہ پالیسیوں سے ملک میں استحکام نہیں آئیگا،این، ڈی، اے
ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں مضبوط پارلیمانی نظام کا قیام ہے۔سربراہ نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے ناگزیر ہے حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں اور ہیجانی صورتحال سے دوچار کیاہے طول اقتدار کے خواب میں آئینی وجمہوری روایات کا جنازہ نکال دیاگیا،غریب عوام پرٹیکسزکی بھرمارکر دی گئی ہے،بجٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اخراجات تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ کابل پاس کر کے مفاد پرستی کا ثبوت دیا ہے،ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیمو کرٹیک الائنس پاکستان اور مسلم لیگ (جونیجو) کے سربراہ اقبال ڈار نےپاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ دانش چنہ جو کہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں کی عیادت کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہئے کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور امن و امان کی
صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی،کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان، معروف قانوندان آغاسف اللہ ،محمد پریل ایڈوکیٹ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی موجود تھے، نیشنل گرینڈ الائنس پاکستان اور مسلم لیگ (جونیجو) کے سربراہ اقبال ڈار نےکہا کہ ملکی مسائل کے حل، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔ پارلیمانی نظام کی یہ خصوصیت نہ صرف قوموں کے اندر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی امن و امان اور تعاون کو فروغ دیتی ہے،ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں مضبوط پارلیمانی نظام کا قیام ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کوپارلیمانی اقدار کی بقاء اور فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، تاکہ وطن عزیز میں ایک منصفانہ اور شفاف نظام حکومت کو یقینی بنایا جا سکے پارلیمان کی اہمیت اور عوام میں آگاہی کیلئے جمہوری طرز عمل سے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد سے اہم کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے پاکستان میں ہمیشہ مضبوط جمہوریت کیلئے مضبوط پارلیمانی نظام ضروری ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیائے خوردنوش میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے قوم میں مزید مہنگائی اور بے تحاشا ٹیکسوں کی سکت نہیں ۔ ملک اس وقت بدترین سیاسی معاشی بحران کا شکار ہے لاقانونیت عروج پر ہے جس کا واحد حل ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی ہے بدقسمتی سے حالیہ الیکشن کے نتائج پر کچھ سیاسی جماعتوں کے عدم اتماد کی وجہ سے پاکستان کا وقار کو مجروح ہوا ہے، مہنگائی بجلی پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیاگیاہے ، اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کیلئے تیار نہیں پنڈی اسلام آباد کے اخراجات اگرنصف کردئیے جائیں تو بھی عوام کوریلیف مل سکتاہے۔