فلورملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال اور آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں فلورملز مالکان کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔
آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
=====================
کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں مطلع ابر آلود، آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر میں آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 11 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 93 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔
بلوچستان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ژوب، بارکھان، لورالائی، آواران میں موسلادھاربارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، خضداراور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 33 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، ژوب میں 30، تربت میں 48 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
6 سے 8 جولائی تک بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
صبح سے چھائی کالی گھٹا ، رات گئے کراچی میں برس گئی
اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 35 اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
KARACHI
MET OFFICE
RAIN
HOT WEATHER
KARACHI RAIN
RAINY WEATHER
KARACHI HOT WEATHER
====================================
علی محمد خان نے رانا ثناء اللہ کو کنفیوزڈ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے تحریک انصاف پر لگائے گئے سنگین الزامات پر علی محمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے علی محمد خان نے کہا کہ اپنی نشست ہارنے پر اکثر انسان ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، 1 سال سے زائد عرصہ گزر چکا 9 مئی کے کوئی شواہد ہوتے تو یہ سامنے لا چکے ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں رانا ثناء اللہ کنفیوزڈ لگتے ہیں، وہ کبھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی پی ٹی آئی پر الزامات عائد کرتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینا انتظامی معاملہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز جوابدہ ہیں، یقینا ان کے پاس کوئی انٹیلی جنس رپورٹ ہوگی کہ جلسے کا اہتمام کسی واقعے کا سبب بن سکتا ہے ،پی ٹی آئی کا محرم الحرام کے آغاز جلسہ کرنا کوئی مناسب فیصلہ نہیں تھا۔
ان کا جلسہ کوئی ملک میں استحکام کیلئے نہیں تھا سیاسی افراتفری کیلئے تھا، جلسے کا کوئی مقصد ہوتا ہے لیکن ان کا مقصد افراتفری اور امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد کبھی بھی نیک نہیں ہوسکتا۔ کوئی شک نہیں کہ جلسے جمہوری عمل ہے، جلسے کے ذریعے کسی معاملے کا پیغام دینا ہوتا ہے، لیکن پی ٹی آئی کا جومقصد ہے وہ ملک میں رول آف لاء پر یقین نہیں رکھتے، 9 مئی کو جس طرح ریاست پر حملہ آور ہوئے، اب پھر اسی تیاری میں لگے ہوئے ہیں، کیا ان کو اجازت دی جائے کہ وہ دوبارہ ایک اور9مئی ملک پر مسلط کریں؟ملک میں افراتفری اور فتنہ پھیلانا کہاں کا سیاسی مقصد ہے؟کمشنر کے پاس یقینا متعلقہ ایجنسیز کی رپورٹ ہوگی۔
جو لوگ بزنس مقصد اور معیشت کو بڑھانے کیلئے آئیں گے ان کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ پی ٹی آئی کو 2014سے دیکھ لیں ان کا 10سالوں میں کوئی ایک بھی جمہوری عمل نہیں ہے، پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جانی چاہیئے، لیکن اگر ماحول کو بگاڑیں گے تو انتظام ہونا چاہیئے۔کیونکہ وہ اے پی سی میں صرف معاملے کو بگاڑنے کیلئے آئیں گے۔وزیراعظم انہیں ایوان میں دعوت دی لیکن اس کے بعد ان کی ذہنی کیفیت دیکھ لیں۔
حکومت خلوص نیت سے ان سے بات کرنا اور ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کی نظر میں اگر وہ برسراقتدار ہیں تو پاکستان ہے ورنہ پاکستان نہیں ہے۔ ہمارا ان کے ساتھ رویہ ان کے مستقل رویے کی بنیاد ہے، اگر وہ اپنی رویے میں تبدیلی لائیں تو ہم دس قدم تبدیلی لائیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساری چیزیں سامنے نہیں رکھی جاسکتی، ان کے جو معاملات ہیں، اور جس طرح یہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے تانے بانے بیرون ملک بھی ملتے ہیں، اس سے تاثر یہی ملتا ہے یہ معاملات کو سلجھانا نہیں چاہتے۔
9 مئی کے واقعات میں ان کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی ، تاکہ ملک میں افراتفری اور ہنگامہ آرائی ہو، 9مئی واقعات کیلئے ان کو بیرونی فنڈنگ اور پوری مدد حاصل تھی، اس وقت بھی دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، اگر حکومت اور کابینہ نے فیصلہ کیا تو ثبوت سامنے لائے جاسکتے ہیں، ہم الزامات کے ثبوت پہلے پیش کریں گے، جب ہم پر الزام لگے تھے تو ثابت نہیں ہوئے تھے۔ بھوک ہڑتال کرنے کا مقصد بھی افراتفری ہے، جیل میں عمران خان کو عدالت یا کسی بھی فورم نے سیاسی میٹنگز کرنے کی اجازت نہیں دی۔ جیل میں باقاعدہ پلاننگ کی جاتی ہے، جن کی جیل پر ذمہ داری ہے ان کے پاس آڈیو ، ویڈیوز بھی موجود ہیں۔